Express News:
2026-07-24@01:45:53 GMT

جیل سے رہائی کے بعد راج پال یادیو نے انوکھی فرمائش کردی

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد ایک منفرد مطالبہ سامنے رکھ دیا۔

عدالتی احکامات کے تحت خود کو جیل حکام کے حوالے کرنے کے چند روز بعد رہائی پانے والے اداکار نے اس دوران ملنے والی عوامی اور فلمی برادری کی حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

رہائی کے بعد اپنے آبائی ضلع شاہجہاں پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس مشکل وقت میں لوگوں کی جانب سے بے حد محبت اور حوصلہ ملا، جس پر وہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے جیل کے نظام سے متعلق ایک تجویز دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے لیے سگریٹ نوشی کی علیحدہ اور مخصوص جگہ ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے ریلوے اسٹیشنز اور ایئرپورٹس پر اس مقصد کے لیے الگ مقامات موجود ہوتے ہیں۔

راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ جیلوں کو صرف سزا کی جگہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنایا جانا چاہیے، جہاں قیدیوں کو منظم ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کر کے مثبت تبدیلی کی طرف لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں پہلے دی گئی رعایت واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل حکام کے سامنے سرینڈر کریں۔ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے تہاڑ جیل میں خود کو پیش کیا تھا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی