data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260221-01-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے سندھ اسمبلی کے باہر‘‘جینے دو کراچی’’دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے جماعت اسلامی کے کارکنان کی رہائی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حق و سچ کی جدوجہد کی فتح ہے۔جماعت اسلامی کے کارکنان نے پرامن، آئینی اور جمہوری حق کے تحت کراچی کے عوام کے مسائل کے لیے آواز بلند کی، مگر سندھ حکومت نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا۔ الحمدللہ، کارکنان کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ظلم اور جبر کے ہتھکنڈے حق کی آواز کو دبانے میں ناکام رہے۔جاوداں فہیم نے رہائی پانے والے تمام کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کراچی کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جماعت اسلامی خواتین اپنے بہادر کارکنان کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ کراچی کو اس کا حق دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے، عوامی مسائل حل کرے اور پرامن سیاسی جدوجہد کو طاقت سے دبانے کی روش ترک کرے۔جاوداں فہیم نے رہائی پانے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں کراچی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور ہم عوام کے ساتھ مل کر اس شہر کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس راستے میں ہمارے بھائیوں اور بیٹوں نے اور ان کے گھر والوں نے جو کڑی مشکلات اور پریشانیاں برداشت کی ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جاوداں فہیم

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی