نیو کراچی کا سرکاری پرائمری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے، 3 کلاس رومز پر مشتمل اسکول میں نہ ڈیسک ہیں اور نہ پنکھے ہیں، کمروں کے دروازے، چھتیں اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

1972 میں قائم ہونے والا فرحانہ پرائمری اسکول آج بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے، اسکول کی کلاسوں اور صحن میں گندہ پانی جمع ہے جبکہ طلبہ اور اساتذہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

کراچی: اسکول جانیوالے طالبعلم عابد کو تیز رفتار ٹینکر نے روند ڈالا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔

اساتذہ نے 2 روز قبل اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج کا پانی تو صاف کروا دیا لیکن والدین اور اساتذہ کو یہ خدشہ ہے کہ سیوریج کا پانی دوبارہ آسکتا ہے۔

اسکول میں 113 طلبہ زیر تعلیم ہیں، 5 اساتذہ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں، یہاں موجود تینوں کلاس رومز خستہ حالی کی تصویر پیش کرتے ہیں، ایک کمرے میں کلاس 1اور 2 کے بچے ہیں، دوسرے کمرے میں کلاس 4 اور 5 کے طلبہ ہیں، جن کی ٹوٹی ہوئی چھتیں ہیں جبکہ دروازوں اور کھڑکیوں کا نام و نشان نہیں ہے۔

کلاس رومز میں بینچیں نہیں ہیں اس لیے والدین نے ہی گھر کا خراب صوفہ رکھ دیا تاکہ بچے زمین پر نہ بیٹھیں، معصوم لہجوں میں بچے بہتر کلاس روم، صاف ماحول اور بنیادی سہولیات کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

اسکول کا واش روم بھی اساتذہ اور والدین نے چندہ جمع کرکے تعمیر کروایا، مگر سیوریج کا مسئلہ اب تک مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن