عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی فضائی کمپنیوں نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلے عشرے میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بزنس کلاس کا کرایہ 5 لاکھ روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے سے بڑھ کر اب ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ بزنس کلاس کا سابقہ کرایہ سوا 4 سے ساڑھے 4 لاکھ روپے تھا، جو اب 5 لاکھ روپے ہو چکا ہے۔
پنجاب: لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم نے کہا کہ تمام ایئر لائنوں کی بکنگ فل ہے، جس کی وجہ سے نئی بکنگ ملنا مشکل ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر لائنز کی جانب سے خالی رہ جانے والی نشستوں کے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، اور ٹریول ایجنٹس وہی کرایہ وصول کر رہے ہیں جو ایئر لائنز نے مقرر کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاکھ روپے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔