سانحہ گل پلازہ سے متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لیے کے میونسپل کارپوریشن نے پولو گراؤنڈ میں 300 عارضی دکانوں کا انتظام کر دیا ہے تاکہ متاثرین اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔

 حکام کے مطابق دکانداروں کے لیے ٹینٹ لگا کرعارضی اسٹالز قائم کیے گئے ہیں اور ان مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی کے ایم سی کی جانب سے یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن نے سوال نامہ تیار کر لیا، لواحقین سے کیا سوال پوچھے گئے ہیں؟

حکام کا کہنا ہے کہ دکانداروں اور خریداروں کی سہولت کے لیے پانی اور بیت الخلا کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ کی سیکیورٹی کے لیے 50 سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے پولو گراؤنڈ میں قائم عارضی اسٹالز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے متاثرین کو مختلف مقامات پر مفت جگہ فراہم کی ہے اور عارضی اسٹالز کے قیام کا مقصد تاجروں کو جلد از جلد کاروبار بحال کرنے کا موقع دینا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ رمضان کے پیش نظر متاثرہ تاجروں کے لیے ساڑھے تین سو تک عارضی اسٹالز تیار کیے گئے ہیں، جو مستقل تعمیراتی عمل مکمل ہونے تک کاروبار جاری رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت، گواہوں کے بیانات قلمبند

دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے شہریوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے آج آخری روز ہے۔

متعدد شہری خطوط اور ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کر چکے ہیں، جبکہ کمیشن موصول ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افراد کو طلب کرے گا۔

کمیشن نے شہریوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کے لیے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولو گراؤنڈ جوڈیشل کمیشن دکانیں عارضی دکانیں گل پلازہ میونسپل کارپوریشن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولو گراؤنڈ جوڈیشل کمیشن دکانیں عارضی دکانیں گل پلازہ میونسپل کارپوریشن سانحہ گل پلازہ عارضی اسٹالز کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن