پی بی 36 قلات 7 حلقوں میں ری پولنگ 10 مارچ کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قلات سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں حکومت بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مؤخر کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔