تھر کے کوئلے سے کھاد کی پیداوار سے درآمدی کھاد پر انحصار کم ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، یہ درآمدی کھاد پر انحصار کم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا اور ہمارے مقامی کوئلے کے وسائل میں قدر کا اضافہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے فلیگ شپ کول ٹو فرٹیلائزر (C2F) منصوبے، تھر کے کوئلے پر مبنی یوریا پراجیکٹ جسے فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) عمل میں لا رہی ہے، کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اور اس کے اسٹریٹجک روڈ میپ کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ درآمدی کھاد پر انحصار کم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا اور ملک کے مقامی کوئلے کے وسائل میں قدر کا اضافہ کرے گا۔ ایف ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر پیراچہ کی سربراہی میں آنے والے وفد نے وزیراعلی سندھ کو 1.
وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی شہاب انصاری، منیجنگ ڈائریکٹر تھر کول طارق شاہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔ ایف ایف سی کی ٹیم میں چیف ٹیکنیکل آفیسر سید عامر عباس، ہیڈ آف گورنمنٹ اینڈ پبلک ریلیشنز شہباز اے خان اور سعد لودھی شامل تھے۔ ایف ایف سی ٹیم نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ منصوبے نے نومبر 2025ء میں بینک ایبل فزیبلٹی اسٹڈی (BFS) کی تکمیل کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے، جو عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنٹس نے تیار کی، بی ایف ایس کی تکمیل کے بعد منصوبہ اب فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن (FEED) اور پراجیکٹ معاہدوں کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، موجودہ ٹائم لائن کے مطابق مالیاتی بندش (فنانشل کلوز) 2026ء کے آخر سے 2027ء کے درمیان متوقع ہے، جبکہ کمرشل آپریشنز ڈیٹ (COD) جنوری 2031ء کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منصوبے کے لیے صوبائی حکومت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسے پاکستان کی غذائی سلامتی، صنعتی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، یہ درآمدی کھاد پر انحصار کم کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، برآمدات میں اضافہ کرے گا اور ہمارے مقامی کوئلے کے وسائل میں قدر کا اضافہ کرے گا۔ انہوں نے ایف ایف سی کو زمین، پانی اور پالیسی ہم آہنگی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، جو قابلِ اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ پائیدار صنعتی ترقی اور سخت ماحولیاتی ضوابط کی پابندی منصوبے کی تکمیل تک اولین ترجیح رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درآمدی کھاد پر انحصار کم مقامی کوئلے کے وزیراعلی سندھ اضافہ کرے گا ایف ایف سی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔