کے پی حکومت کے لیے عمران خان کو جیل میں آسائشیں اہم، عوام کے مسائل سے غرض نہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، ان کے لیے عمران خان کی آنکھ، دانت اور آسائشیں اہم ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے بہن سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟ عظمیٰ خان کا سنسنی خیز انکشاف
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی فراہمی مرحلہ وار اور منظم انداز میں جاری ہے، جہاں مستحق افراد کو امداد ان کی دہلیز تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔ اس عمل میں میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ابھی تک رمضان پیکج کے حوالے سے نہ باقاعدہ پیش رفت سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی واضح اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی ریلیف کے بجائے دیگر معاملات پر مرکوز دکھائی دیتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جا سکا، جبکہ گزشتہ برس بھی امدادی پیکج مخصوص فہرستوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں جامع سروے مکمل کیا، جس کے تحت ہر شہری کا ڈیٹا مرتب کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ مسیحی برادری کے لیے بھی الگ سے مالی معاونت رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو تمام سہولیات میسر، اب تو خیبرپختونخوا کے لوگوں کو ایمبولنس میں مت مارو، عظمیٰ بخاری
ان کے بقول یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پروگرام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تنقید خیبرپختونخوا حکومت عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت وزیر اطلاعات پنجاب وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔