data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس میں معاشی مشکلات اور بے روزگاری کے دباؤ نے ایک نوجوان کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشکورتستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے صرف رہائش اور خوراک کی بنیادی سہولت حاصل کرنے کے لیے خود کو گرفتار کروانے کی غرض سے بم کی جھوٹی اطلاع دی، جس پر عدالت نے اسے تین سال دو ماہ قید کی سزا سنا دی۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فوج میں خدمات انجام دیں، ملازمت کے حصول کے لیے متعدد کوششوں کے باوجود اسے کامیابی نہ مل سکی۔ حال ہی میں وہ روزگار کی تلاش میں اوفا شہر پہنچا جہاں تین دن تک نوکری کی تلاش کے باوجود اسے کوئی موقع نہ ملا۔ مالی مشکلات اس قدر بڑھ گئیں کہ اس کے پاس نہ رہنے کی جگہ رہی اور نہ ہی کھانے کے لیے پیسے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان نے صورتحال سے نکلنے کے لیے ایک غیرمعمولی منصوبہ بنایا۔ پہلے اس نے ایک ہوٹل میں جا کر عملے کو دھمکی دی کہ اس کے بیگ میں بم ہے اور وہ عمارت کو اڑا دے گا، ہوٹل انتظامیہ نے اس دھمکی کو سنجیدہ نہیں لیا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے نکل کر ایئرپورٹ پہنچ گیا اور ٹرمینل کے درمیان کھڑے ہو کر چیخنے لگا کہ اس کے پاس بم موجود ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے کوئی دھماکا خیز مواد یا مشکوک آلہ برآمد نہ ہوا۔ پوچھ گچھ میں نوجوان نے اعتراف کیا کہ اس نے دانستہ طور پر ایسا کیا تاکہ اسے گرفتار کر لیا جائے اور جیل میں کم از کم رہائش اور کھانے کی سہولت میسر آ سکے۔

حکام کے مطابق نفسیاتی معائنے میں وہ ذہنی طور پر مکمل صحت مند پایا گیا، جس کے بعد عدالت نے اسے جھوٹی دہشت گردی کی اطلاع دینے کے جرم میں سزا سنائی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوان نے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق