پیپلزپارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ عوام کے درمیان عوامی مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ محکمہ واسا ماہ صیام میں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ عوام کے درمیان عوامی مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔ محکمہ واسا ماہ صیام میں عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہو گی۔ عوام کی بجلی اور پانی کے حوالے سے شکایت حقیقت پر مبنی ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے سالانہ اے ڈی پی میں گریٹر واٹر اسکیم کے لیے بھاری رقم مختص کی ہے تا کہ اس مسئلے کا دیرپا حل ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ چند لڑکوں نے جن کی نشاندہی ہو چکی ہے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے صوبائی صدر کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حوالے سے کے لیے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی