data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ میرا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، لیکن اس وقت میرا دل مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ دھڑک رہا ہے اور میں قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ سلمان علی آغا نے بوتل اس لیے نہیں پھینکی کہ وہ مجھ سے بات کے دوران غصے میں تھے بلکہ اس اقدام کی اصل وجہ خواجہ نافع کے آؤٹ ہونے کے موقع پر پیدا ہونے والا جذباتی ردِ عمل تھا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کو پاور پلے کے ابتدائی اوورز میں اپنی بیٹنگ کے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ گزشتہ مقابلوں میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم رہا، جو ٹیم کی موجودہ حکمت عملی کے مطابق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو فنشر کا کردار زیادہ مؤثر انداز میں نبھا سکتے ہیں، اس لیے بابر کو اپنی بیٹنگ کے انداز میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹیم کی مجموعی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے اعتراف کیا کہ گرین شرٹس کی جانب سے پاکستان کی کوچنگ کرنا ایک نیا اور منفرد تجربہ ہےن کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی اپنے ہی ملک کے خلاف کسی ٹیم کے لیے حکمت عملی نہیں بنائی تھی۔

مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ سات سال تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کرنے کے بعد اب وہ اس چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات چیت اور ناشتے کی میز پر مل کر ان سے تعلقات قائم کرنا ان کے لیے خوشگوار تجربہ رہا۔

ہیڈ کوچ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہیں، لیکن اس وقت ان کی مکمل وابستگی اور توجہ پاکستان کے کرکٹرز اور ٹیم کی کامیابی پر مرکوز ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا مقابلہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی اور حکمت عملی پر عالمی سطح پر گہری نظریں مرکوز ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ حکمت عملی ہیڈ کوچ ٹیم کے ٹیم کی کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل