data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: رمضان المبارک صرف روحانی برکتوں کا مہینہ ہی نہیں بلکہ جسمانی صحت کو بہتر بنانے کا بھی ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کے لیے احتیاط اور اعتدال ناگزیر ہے، اگر روزہ صحیح طریقے سے اور مناسب نگہداشت کے ساتھ رکھا جائے تو نہ صرف روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں بلکہ جسمانی تندرستی بھی برقرار رہتی ہے۔

ماہر امراضِ ذیابیطس ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 33 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، اور رمضان کے دوران یہ افراد بھی ڈاکٹر کے مشورے اور مناسب اقدامات کے تحت روزہ رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بیماری کی علامات اور جسمانی ضروریات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے، تاکہ روزے سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ماہرین صحت نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ بدقسمتی سے رمضان کو بعض افراد نے صرف کھانے پینے کے میلے یا فیسٹول کے طور پر لے لیا ہے، جو جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار میں اعتدال اختیار کرنا، متوازن غذا کا استعمال اور پانی کی مناسب مقدار روزے کو بیماریوں سے بچانے اور صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات ہیں۔

ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ رمضان میں روزہ روحانی طور پر سکون دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق غذا، خوراک کے اوقات اور احتیاطی اقدامات پر عمل کیا جائے۔

اس طرح رمضان نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی صحت کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اور مجموعی طور پر زندگی کے معیار میں اضافہ کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان