لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے زمین کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے ایک عظیم الشان منصوبے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت پنجاب بھر میں سرکاری زمین کسانوں میں مفت تقسیم کی جائے گی۔

سکیم کے تحت ہر اہل کسان یا بے زمین کاشتکار کو 3 سے 5 ایکڑ قابل کاشت سرکاری زمین دی جائے گی، یہ زمین کسانوں کو 10 سالہ لیز پر دی جائے گی تاکہ وہ طویل مدت تک اس سے فائدہ اٹھا سکیں، زمین کی فراہمی کے بدلے کسانوں سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا بلکہ یہ مکمل طور پر بلا معاوضہ ہوگی۔ کاشتکاری کے فوری آغاز کے لیے حکومت کسانوں کو مالی امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ بیج، کھاد اور دیگر ضروری اشیاء خرید سکیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس سکیم کے تحت زمین حاصل کرنے والے کسانوں کو کسان کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے، جس کے ذریعے انہیں کھادوں اور ادویات پر سبسڈی ملے گی مزید برآں، ہر تحصیل میں سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے جو کسانوں کو جدید زراعت کی تربیت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں میں غربت کا خاتمہ اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ سکیم اپریل 2026 سے باقاعدہ فعال ہونے کی توقع ہے، جس سے تقریباً 50 ہزار خاندان براہِ راست مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے اخراجات میں کمی کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سکیم کے تحت کسانوں کو کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن