ویتنام ائرلائنز کے طیاروں کے لیے 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کی ائرلائنز نے مسافر طیاروں کی خریداری کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیوں کے ساتھ 36.9 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کرلیے۔ ویتنام کی 3ایئرلائنز کے امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ طیاروں اور متعلقہ خدمات کی خریداری کے یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہنوئی اور واشنگٹن کے درمیان ویتنامی مصنوعات پر عائد امریکی ٹیرف کے حوالے سے تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔ نئی قائم ہونے والی ائرلائن سن فو چوک ائرویزنے 40 بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیاروں کا آرڈر دیا ہے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 22.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔