2026-07-24@16:22:36 GMT
تلاش کی گنتی: 18623

«کے لیے ا سان»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے کون سے اسپتال منتقل کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا، تاہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کا آنکھوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے علاج کروایا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں عمران خان کی آنکھ کی 85 فیصد نظر جانے کی کوئی بات نہیں تھی، ڈاکٹرز نے کنفرم کیا تھا کہ ان کی آنکھ کے ساتھ سیریس ایشو نہیں ہے۔ ان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا...
    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور صوبائی قیادت نے اٹک پل خیرآباد، نوشہرہ کے مقام پر اور خیبر پختونخوا کے تمام اہم داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔ یہ قدم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی اور الشفاء ہسپتال میں ذاتی معالج کی نگرانی میں مکمل علاج کے مطالبے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صدر عرفان سلیم، جنرل سیکریٹری خورشید عالم، عائشہ بانو اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے اٹک پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ راستے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک عمران خان کو ان کے ذاتی معالج تک مکمل رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔ یہ راستے انصاف یوتھ ونگ، انصاف سٹوڈنٹ...
    سابق انگلش کرکٹر معین علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے قبل بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کون سے بھارتی کھلاڑی بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں اور فاتح ٹیم کی بھی پیشگوئی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹی 20 میچ: ہاتھ ملائیں گے یا نہیں، دونوں کپتان کیا کہتے ہیں؟ بھارت کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معین علی نے کہا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، تیز گیند باز جسپرت بمراہ اور اسپنر کلدیپ یادو ہوں گے۔ معین علی نے کہا کہ سوریا کمار یادو وہ بلے باز ہیں جن سے پاکستان کو سب سے...
    سربراہ مجمع المدارس کا کہنا تھا کہ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ ملک بھر میں دینی و عصری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ایک اہم اور باوقار ادارہ ہے، جو تجارت، سیاست، تفرقہ اور دہشت گردی سے پاک تعلیمی نظام کی بنیاد رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کا سالانہ اجلاس جامعہ عروۃالوثقیٰ لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف مذہبی سکالر علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اجلاس میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے ناظمِ اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ناصر مہدی کربلائی، نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد توقیر عباس، ناظمِ امتحانات حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غالب صاحب، مفتی زبیر فہیم اور مجمع سے منسلک و ملحقہ تمام مدارس کے ذمہ...
    ؒاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِاعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  نے توشہ خانہ ٹو (بلغاری جیولری) کیس میں سنائی گئی سزاؤں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہیں جبکہ عمران خان کو درپیش سنگین طبی مسائل بھی سزا کی معطلی کے متقاضی ہیں۔ درخواست ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر سلمان صفدر، گوہر علی خان اور قوسین فیصل مفتی کے ہمراہ  دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فوجداری اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے درخواست گزاروں کو رہا کیا جائے۔...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احمدآباد میں ہونے والے گروپ ڈی کے اس اہم میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں اس میچ سے قبل دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور ابھی تک کسی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس کے باعث یہ مقابلہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ادھر ہفتے کو کھیلے گئے دیگر میچز میں آئرلینڈ نے عمان کو 93 رنز سے اور انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ میچ شائقین کے لیے دلچسپی سے...
    ویلینٹائن ڈے کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے لیے گلدستہ بھیج کر خوشگوار انداز میں توجہ دلائی۔ کے ایم سی کے ترجمان کے مطابق میئر نے حافظ نعیم الرحمان کو پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ گلدستہ حافظ نعیم الرحمان تک ادارہ نور حق میں پہنچوایا، جس سے دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہوئی۔
    بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان اور بھارت کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے پر مذاق آمیز انداز میں کہا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کر لیا جائے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق جاری ہے اور یہ صرف ایک کھیل ہے، “ہم کم کھیل نہیں رہے، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔” انہوں نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں لیکن ہر لمحے ہتھیار ڈال نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھی کارکردگی دے رہے...
    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کوشش کی تاہم یہ کوشش دو ساتھیوں کی موت کا سبب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی موت غیرقانونی باڈرعبورکرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنٹس نے بذریعہ عراق اور ایران، یورپ بھیجنے کیلئے فی کس 18 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔     انسانی اسمگلرز ہی عراق ایران باڈر عبور کروارہے تھے جنہوں نے رقم لی تھی۔ 4 میں سے ایک شہری ایان اینجٹس کی قید سے آزاد ہوکر عراق پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں فائرنگ کے نتیجے میں اصغر علی اور حمزہ کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ عدیل تاحال لاپتہ ہے۔...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیماری کا بہانہ بنا کر سزا میں نرمی یا معافی چاہتا ہے تو اسے یہ خیال ترک کر دینا چاہیے، کیونکہ فیصلہ قانون اور جیل رولز کے مطابق ہی ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4 اور 5 کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی بیماری کا مذاق اڑانا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی واقعی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے، لیکن بیماری کو سزا سے بچنے کے لیے بطور جواز استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ “وہی ہوگا جو جیل رولز اجازت دیں گے،” انہوں نے دوٹوک انداز...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی، جو اس وقت بحرین میں موجود ہیں، سے جب عمران خان کی صحت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ حق ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ جہاں مناسب سمجھیں، وہیں سے علاج کروا سکیں۔ دوسری جانب شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے امریکا میں عمران خان کے قائم کردہ...
    چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ کارکردگی رکھنے والے مصنوعی ذہانت ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکا کو پچھاڑنے کے لیے کوشاں  ایک سال قبل چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے اپنی R1 اور V3 سیریز کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی صنعت میں ہلچل مچا دی تھی، اور اب اس کی نیکسٹ جنریشن کا V4 ماڈل متوقع ہے۔ اس پیشرفت کے بعد دیگر چینی مصنوعی ذہانت کمپنیاں بھی اپنے جدید ماڈلز پیش کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ ڈیپ سیک ہانگژو میں قائم یہ مصنوعی ذہانت ریسرچ لیب اور اسٹارٹ اپ جولائی...
    جماعت اسلامی بنگلادیش کا قومی انتخابات کے نتائج قبول کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلا دیش جماعت اسلامی نے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے نتائج قبول کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجموعی نتائج قبول کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ مستحکم اور مثر جمہوری نظام کے لیے پرعزم رہی ہے اور وہ اس موقف پر قائم ہے۔ انہوں نے پارٹی کے رضاکاروں اور حامیوں کا شکریہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ارکان پارلیمنٹ پاک بھارت ٹاکرا قومی کرکٹ ٹیم نیک خواہشات
    سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ 2رکنی بینچ جمعہ 20فروری کوسہیل سلطان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
    سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف، صدر آئی سی سی آئی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز چیمبر تاجر برادری اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: سردار طاہر محمود اسلام آباد: سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) ذوالفقار احمد نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری سے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور صنعتی کارکنوں کی فلاح و بہبود اور...
    سی ڈی اے نے اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹس مالکان کو جلد قبضہ دینے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد میں نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں اور پلاٹس کی حوالگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اور سیکٹرز کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔سیکٹر C-14:بنیادی انفراسٹرکچر کے کام تکمیلی مراحل میں ہیں۔پلاٹس مالکان کو قبضے دینے کے لیے تیار ہیں اور عمل جلد شروع کیا جائے گا۔اسٹریٹ نمبرز کی تنصیب اور گوگل میپ پر...
    بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عدالت عالیہ میں دائر کی، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کی سزا کو معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ساتھ ہی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی کا معاملہ میرٹ اور طبی وجوہات کی بنیاد پر...
    کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے صدر نے جرائم سے نمٹنے کیلئے فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے اعلان کیا کہ منظم جرائم سے ملک کو فوری سے سب سے بڑا خطرہ درپیش ہے، انہوں نے کہا کہ منظم جرائم اب ہماری جمہوریت، ہمارے معاشرے اور ہماری معاشی ترقی کے لیے سب سے بڑا فوری خطرہ ہے۔ صدر سیرل راما فوسا نے زور دیا کہ رواں سال حکومت کی اولین ترجیح ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور مربوط قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی قیمت جانوں کے ضیاع اور...
     اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی نے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں افسران کو اہم ہدایات  انہوں نے کہا کہ مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا...
    چین اور امریکہ کے درمیان تعاون زیر و سم گیم سے بہتر ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر دونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔ ہمیں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیےسا ل 2026 کو ایک ایسا سال بنانا چاہیے جس میں چین اور امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے ساتھ آگے...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعہ کو ریئٹرز کو بتایا کہ وہ پاکستان کے حکام کے ساتھ بجلی کے ممکنہ نرخوں میں ترمیم پر تبادلہ خیال کر رہا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ بوجھ درمیانے اور کم آمدنی والے گھرانوں پر نہ پڑے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ جاری مذاکرات میں یہ جانچا جائے گا کہ تجویز کردہ نرخ اصلاحات آئی ایم ایف کے وعدوں کے مطابق ہیں یا نہیں اور ان کے ممکنہ اثرات، بشمول مہنگائی اور معاشی استحکام، کا تجزیہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کو اقتصادی اصلاحات میں سنگ میل قرار دے دیا وفاقی حکومت نے حال ہی میں...
    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کی تاکہ ایرانی ریال کی قدر گر جائے اور عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ دسمبر 2025 اور جنوری 2026 میں ایران میں حکومت مخالف احتجاجات کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جو اسلامی انقلاب 1979 کے بعد سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا، جو شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے بھڑک اٹھا۔ یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں احتجاج کے دوران اموات کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیدیا ایران میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھ کر دکانداروں نے تہران میں دکانیں بند کیں اور 28 دسمبر 2025 کو مظاہرے شروع...
    لاہور: آلو کے کاشت اکروں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ان کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا  ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کےخط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور  دیا گیا ہے۔ انہوں نے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست بھی کی ہے۔ مریم نواز نے خط میں درخواست کی کہ آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور  کیا جائے۔انہوں نے اپیل کی کہآلو کی برآمد کے لیے کرایے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت  بھی کی جائے۔ ساتھ ہی...
    نیویارک(نیوز ڈیسک)ایک بھارتی شہری نے نیویارک میں ایک سکھ علیحدگی پسند کے خلاف ناکام قتل کے منصوبے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ واقعہ دنیا بھر میں سکھ برادری کے خلاف ہونے والے سلسلہ وار حملوں کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی عدالت میں جمعہ کو پیش ہونے والے نِکھل گپتا نے اپنے خلاف لگائے گئے تینوں الزامات کو قبول کیا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی قوانین کے مطابق نِکھل گپتا کو کم از کم 24 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس قتل کے ہدف، گروپتونت سنگھ پنون، نیویارک میں قائم تنظیم “سکھ فار جسٹس” کے وکیل ہیں اور بھارتی ریاست پنجاب کی علیحدگی کے حامی ہیں۔ نِکھل گپتا، جو بھارت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست کی۔ خط میں آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی گئی اور آلو کی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت کی اپیل بھی کی، کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کے لیے کہا گیا۔ پاکستان کے ساتھ مجوزہ...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) نئے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمن،جنوبی ایشیا اور دنیا پر نئےبنگلہ دیشی لیڈر کے اثرات، 60سالہ بی این پی رہنما معیشت اور سیاسی اتحاد کی بحالی کے لیےفوری اقدامات کریں گے، بھارت و امریکا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کی جائیگی۔امریکی جریدے ٹائم کی خصوصی رپورٹ کے مطابق طارق رحمن، جو 17 سال کی جلاوطنی کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے، وزیر اعظم بننے کے قریب ہیں اور ان کی پارٹی BNP انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ طارق رحمن نے قانون کی حکمرانی مالی نظم و ضبط اور ملک کو متحد کرنے کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیا ہے۔ وہ 2024 کی عوامی بغاوت کے بعد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور ان کے منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ مزید پڑھیں: آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا وزیراعلیٰ کے خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا گیا ہے اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے ذریعے برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کرائے کی لاگت پر 25 فیصد خصوصی رعایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف نے برآمدات کے عمل میں کاغذی کارروائی میں نرمی کرنے کی بھی درخواست کی اور یورپی یونین،...
    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے دورے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے، اور میچ بھی دیکھیں گے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ: اگر پاک بھارت میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی کولمبو میں موجود ہوں گے، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کی آمد بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ حکام کی کولمبو آمد بھی ممکن ہے۔ ٹی...
    معروف گلوکار ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان لندن میں شدید تکرار اور بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گلوکار نے سفینہ خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل ایک چیریٹی تقریب کے دوران 5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل کی اور ان کی جانب سے خیرات میں خردبرد کا تاثر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ابرار الحق نے سفینہ خان کو ن لیگی صحافی بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ سب شہرت اور وائرل ہونے کے لیے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا، ‘بی بی، کیا آپ کو مرنا نہیں ہے؟ آپ چند ویوز...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سرمایہ کاری کی سہولت بارے خصوصی کونسل ایس آئی ایف سی نے زرعی ٹیکنالوجیز کی کئی جڑی ترک کمپنیوں (TÜME)، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل پی اے آ ر سی اور گرین کارپوریٹ لائیو سٹاک انیشیٹو ( جی سی ایل آئی) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) کے سلسلہ میں سہولت کاری کی تاکہ پاکستان کے زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکے۔ اور اس ضمن میں سہولت کاری اور شعبہ جات کو جدید بنانے کی کوششوں میں بھی تعاون کیا جاسکے۔ پی اے آ ر سی اور TÜME کے درمیان زرعی تحقیق، جدت کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں...
     اسلام آباد، ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی) بنگلہ دیش میں ہونے والے تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 300  رکنی پارلیمنٹ میں 209  نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔ یہ انتخابات 2024  میں ہونے والی حکومت مخالف تحریک کے بعد پہلی بار منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔ بی این پی کے سربراہ اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار طارق رحمان نے اپنی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی نے کامیابی کے بعد کارکنان کو جشن منانے کے...
    گوجرخان (عامر وزیر ملک) پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس گوجرخان کے قیام کی راہ ہموار، 819  کنال اراضی حاصل کر لی گئی۔ اس پیش رفت کا اعلان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں ایک  پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف، طاہر راحیل ایڈووکیٹ، راجہ محسن  صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، سید کاظم شاہ، راجہ خاقان بابر، راجہ عمران جانی، راجہ کاشف کاشی، راجہ تیمور بوبی، راجہ ربنواز بھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی لاگت سے زمین محکمہ ایجوکیشن کے نام منتقل کر دی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف اس منصوبے کے لیے پہلے ہی پانچ...
     پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز رقابت ایک بار پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث یہ مقابلہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنتا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کی اس میچ میں شرکت پر سوالیہ نشان موجود تھا، تاہم اب میچ کے انعقاد کی تصدیق کے بعد بارش کی صورت میں ایک نئی رکاوٹ سامنے آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں صبح کے اوقات میں بارش کا امکان 70 فیصد تک ظاہر کیا گیا ہے۔ اگرچہ شام تک موسم صاف ہونے کی توقع ہے، تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ اور نمی سے بھرپور پچ دونوں ٹیموں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائےگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں، اور ملک میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں مختلف مقامات پر اسکرینیں لگانے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھ سکیں۔ شہر بھر میں جوش و خروش عروج پر ہے اور شائقین کرکٹ کو اس بڑے مقابلے کا انتظار ہے، جو اتوار کی شام 7 بجے شروع ہوگا۔ کراچی میں کن مقامات پر میچ اسکرینز پر دیکھا جا سکے گا؟ اگر آپ بڑی اسکرین پر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو شہر کے مختلف مقامات کی فہرست درج ذیل...
    میں گزشتہ اکتوبر میں بنگلہ دیش کے دورے پر تھا۔ اس دوران مختلف شہروں میں میرے میزبان وہ لوگ تھے، جنہیں آج کل ’جنریشن زی‘ یعنی نوجوان کہا جاتا ہے۔ مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ یہ نوجوان مجھے نہ صرف ذہین لگے بلکہ یہ بڑوں کا ادب کرنے والے بے حد محبتی لڑکے تھے۔ان میں سے کئی لوگ واضح طور پر جماعت اسلامی کی طرف جھکاؤ رکھتے تھے، حالانکہ سیاست پر گفتگو سے گریز کرتے تھے مگر وہ جو کہتے ہیں کہ بین السطور میں کیا کہا جا رہا ہے؟ میں یہاں اس کی بات کر رہا ہوں۔ بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں خالدہ ضیا کی جماعت بی این پی جیت گئی ہے اور جماعت اسلامی نے دوسرے نمبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260214-08-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6 کیسز، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے6، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔ جس کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، اْن میں توشہ خانہ فوج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت)ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کے گاؤں یار محمد لغاری سے تعلق رکھنے والا ہندو برادری کا ایک جوڑا تحفظ کے حصول کیلئے گولارچی پریس کلب پہنچ گیا، جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مسمات شریمتی ہامی بائی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور رضامندی سے ہرچند ولد چانڈیہو کے ساتھ ٹھٹہ کی عدالت میں شادی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کی گئی، تاہم اس فیصلے پر ان کے رشتہ دار ناراض ہیں۔ہامی بائی کے مطابق انہیں اپنے قریبی رشتہ داروں مگیو، عمیر چند، لامچند، سورج، وشنو اور چیتن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /لندن /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کورٹ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف موثر اُٹھانے والی متحرک تنظیم فلسطین ایکشن کے حق میں بڑا فیصلہ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین ایکشن نامی سرگرم تنظیم پر برطانوی حکومت نے پابندیاں عاید کی تھیں جس پر گروپ نے عدالت سے رجوع کیا۔ جس پر 3 رکنی بینچ نے طویل سماعت کے بعد جمعے کو فیصلہ سناتے ہوئے میں کہا کہ فلسطین ایکشن پر حکومتی پابندی غیر قانونی تھی‘ تنظیم کی سرگرمیوں میں دہشت گردی کا تاثر نہ ہونے کے برابر تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومتی پابندی سے آزادیٔ اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور خاص طورپر میئر حیدرآباد کاشف شورو حیدرآباد دکی تعمیر وترقی کیلئے سرگرم ہیں ، ماضی میں اس شہر کو نظرانداز کیا گیا لیکن اب بلاامتیاز ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو براہ راست فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی لاگت سے میئر حیدرآباد ، پیپلزپارٹی کے ٹاؤن اور یوسی ناظمین اور ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی میں سڑکوں کی تعمیر ، سیوریج کی نکاسی اور پینے کے پانی کی فراہمی کی درجنوں اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی نے آج حیدرآباد یوم مادر وطن جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سندھ ترقی پسند پارٹی جلسے میں شرکت کے لیے جلوس کی شکل میں حیدرآباد پہنچے گی۔حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس کے قریب سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کی جانب سے والا بڑا میدان (آج) تیار کیا گیا ہے، جبکہ 150 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ جلسے کی صدارت پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کریں گے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، ادیبوں، شاعروں، فنکاروں، صحافیوں اور سماجی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران مدر لینڈ ڈے ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے جبکہ احمد مغل،...
    وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان کو فون، حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بنگلا دیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو وسعت دے کر خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6 کیسز، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔رجسٹرارعدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔جن کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ان میں توشہ خانہ فوج داری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے...
     مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اسلام آباد نے صرف پاکستانی قوم کے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں کے دل بھی رنجیدہ کر کے رکھ دیے ہیں اور آج پوری امت مسلمہ سوگوار ہے جس کی وجہ سے درجنوں شہدا کو اپنے پیاروں سے نماز جمعہ کے موقع پر جدا ہونا پڑا، پاکستان کی سلامتی کے ادارے ہمیشہ اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعۃ المبارک کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے سانحہ ترلائی اسلام آباد کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے فلی فنڈڈ انٹرن شپ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے اپنے وزٹنگ اسٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر درخواستوں کا آغاز کر دیا۔رپورٹس کے مطابق یہ مکمل طور پر فنڈڈ بین الاقوامی تحقیقی انٹرنشپ پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر کے انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز طلبہ کے لیے دستیاب ہے۔فنڈڈ انٹرن شپ میں منتخب امیدواروں کو اس پروگرام کے تحت ماہانہ ایک ہزار امریکی ڈالر وظیفہ دیا جائے گا جب کہ راؤنڈ ٹرپ ہوائی ٹکٹ، کیمپس میں مفت رہائش، مکمل ہیلتھ...
    سپریم کورٹ میں عمران خان کے 6، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کا ایک ایک کیس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 6کیسز، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس...
    سٹی 42 : بانی پی ٹی کے کیسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیئے گئے ، شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔  کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم نرخوں پر دستیاب ہوگا، آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور رمضان کے دوران دس کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ مزید 1550 آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے جہاں دس کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور بیس کلو کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہوگا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو رمضان میں ریلیف فراہم کرنے اور روزانہ کی ضروریات کی قیمتوں...
    سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں بلڈر کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بھی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت، گواہوں کے بیانات قلمبند ان کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کو 2 مرتبہ خبردار کیا گیا لیکن اس نے وارننگ پر سنجیدگی سے عمل نہیں کیا۔ سینیئر وزیر نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں بلڈر کی سنگین غفلت بھی سامنے آئی ہے جس کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیے: گل پلازہ آتشزدگی کیس: جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کام کر رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پستے نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق پستے دل کی صحت، وزن کے کنٹرول اور توانائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پستے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی قوت مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور جلد و بال کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔ پستے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے اور خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے بھی پستے مفید ہیں، کیونکہ یہ بھوک...
    الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کیلئے پبلک نوٹس کا اجرا 18فروری کو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق...
    15 فروری کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہونے جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ابھی تک اپنے اپنے دو میچ جیت چکی ہیں، اور سب توقع کر رہے ہیں کہ دونوں ٹیمیں سپر ایٹ میں پہنچ جائیں گی۔ تاہم پاکستان کے اسپن بولرز بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ  بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے فیصلے سے کرکٹ کی اصل روح برقرار رہی، شاہد آفریدی اگرچہ بھارت میچ میں زیادہ پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن پاکستان کے اسپنرز بھارتی ٹیم کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہیں۔ پاکستان کے بولرز ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، سیم ایوب اور عثمان طارق خاص طور پر خطرناک ہیں۔ خاص طور پر...
    لاہور کے بعد وادی کوئٹہ میں بھی بسنت میلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ 13 سے 15 فروری تک جاری رہنے والے اس رنگا رنگ میلے کو شہری دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد خوف کی فضا توڑنے اور زندگی کی رونقیں بحال کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دے رہے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 31 جنوری کو پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبے بھر میں خوف اور بے چینی کی کیفیت پائی جا رہی تھی۔ ایسے حالات میں بسنت میلے کے انعقاد کو شہریوں نے معمولات زندگی کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسم بہار کا تہوار بسنت کوئٹہ پہنچ گیا، تیاریاں عروج پر شہر...
    اسلام آباد: پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کے درمیان مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ پی ایس کیو سی اے اس نظام کے لیے ضروری ہارڈویئر اور محفوظ نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کی خریداری اور تنصیب کی نگرانی کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کا کہنا ہے یہ شراکت داری محض ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک بنیادی اصلاح ہے جس کے ذریعے دستی طریقہ کار کا خاتمہ، صوابدیدی عمل میں کمی اور حقیقی وقت میں جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے تعمیرِ نو منصوبے اور اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی استحکامی فورس تعینات کرنے کا اعلان کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق یہ اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا، جس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ بورڈ آف پیس کا قیام جنوری میں عمل میں آیا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق بھی حاصل ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے کثیر ارب ڈالر فنڈ کے قیام کا اعلان کیا جائے گا، جس میں شریک ممالک مالی تعاون فراہم...
    لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے اس مذموم، مکروہ اور انتہائی گھناؤنے واقعے پر شدید دکھ میں مبتلا ہے، ہمارے بزرگ، بھائی، بیٹے اور بچے اس دہشتگردی کا نشانہ بنے، ہم سب سوگوار ہیں اور میں پوری قوم کی جانب سے تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں، یقیناً یہ ہم سب کے لیے، بالخصوص اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجۃ الکبریٰ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور حالیہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ...
    کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس کا اجراء 18فروری کو ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔ یاد...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقائق برعکس ہیں تو انہیں سیاست کے لیے استعمال کرنا بھی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، 16 جنوری کو معائنہ ہوا اور 19 جنوری کو ٹیم نے دوبارہ معائنہ کر کے ٹیسٹ کیے۔ یہ بھی پڑھیے شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق...
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب درمیانی شدت کے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 13 فروری کو صبح 10 بج کر 52 منٹ پر آنے والے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت زیادہ نہیں تھی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متعلقہ محکمے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز خضدار سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ ماہرین کے مطابق زیرِ زمین نسبتاً کم گہرائی میں آنے والے جھٹکے سطح پر زیادہ محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم اس بار شدت محدود رہی جس...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے واشنگٹن میں اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے بحالی منصوبے کا اعلان کریں گے اور فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ کی منظوری سے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کی تفصیلات پیش کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق اجلاس میں کم از کم 20 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے، جن میں کئی سربراہان مملکت بھی شامل ہیں۔ یہ اجلاس 19 فروری کو ٹرمپ کی صدارت میں ہوگا۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے ٹرمپ نے 23 جنوری کو ڈیوس، سوئٹزرلینڈ میں بورڈ آف پیس کے قیام کے دستاویزات پر دستخط کیے تھے، جسے اقوام متحدہ...
    چین کی نیشنل مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ بچوں کے فارمولے (انفینٹ فارمولہ) بنانے والی کمپنیوں کو نقصان دہ عنصر Cereulide  کے لیے ٹیسٹ کرنا لازمی ہوگا، جو حال ہی میں عالمی سطح پر متعدد مصنوعات کے ری کال کا سبب بنا اور جس کا تعلق چین کی ایک بائیوٹیک کمپنی سے بتایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں:بچوں کی صحت اور ماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے قومی سطح پر عزم کا اظہار دسمبر 2025 سے، سوئس کمپنی نیسلے سمیت کئی مینو فیکچررز نے 60 سے زائد ممالک میں ایسے فارمولے واپس طلب کیے ہیں جوBacillus cereus  بیکٹیریا کی کچھ قسموں سے پیدا ہونے والے عنصر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ Cereulide کے اثرات میں قے، متلی اور...
    ویب ڈیسک :پاکستان میں اگر کوئی شہری بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے اور رقم جمع کروانے آئے تو بینک نادرا سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فراہم کی گئی شناختی دستاویزات واقعی اسی شخص کی ہیں یا نہیں۔ پاکستان میں شناخت کی تصدیق کی ضرورت بڑھ رہی ہے اور اسی کے ساتھ نادرا پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، کیونکہ روزانہ کوئی نہ کوئی ادارہ بائیومیٹرک سہولیات سمیت شناخت کی تصدیق کا مطالبہ لے کر آتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات اس صورتِ حال کے پیشِ نظر اب نادرا نے تمام سرکاری اور نجی ریگولیٹڈ اداروں کے لیے نشانِ پاکستان کے نام سے شناخت کی تصدیق کا نیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا نے شناخت کی تصدیق کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں اگر کوئی شہری بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے اور رقم جمع کروانے آئے تو بینک نادرا سے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ فراہم کی گئی شناختی دستاویزات واقعی اسی شخص کی ہیں یا نہیں۔ پاکستان میں شناخت کی تصدیق کی ضرورت بڑھ رہی ہے اور اسی کے ساتھ نادرا پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے، کیونکہ روزانہ کوئی نہ کوئی ادارہ بائیومیٹرک سہولیات سمیت شناخت کی تصدیق کا مطالبہ لے کر آتا ہے۔ کرینہ اور سیف کے ہاں تیسرے مہمان کی آمد؟ تصاویر وائرل اس صورتِ حال کے...
     ویب ڈیسک :حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں ترمیم کردی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری خرچ پر والدین کو عام علاج کی سہولت بدستور حاصل رہے گی، ایک ہزار ڈالر سے زائد خصوصی علاج کا خرچ پہلے افسرخود ادا کرے گا۔ خصوصی اور سرجری جیسے علاج پر پہلے ادائیگی بعد میں ری ایمبرسمنٹ ہوگی، فی اسٹیشن والدین کے علاج پر  حکومت کی حد 15 ہزار ڈالرمقرر، زائد خرچ متعلقہ افسر برداشت کرے گا۔ ہنگامی صورت کےعلاوہ پیشگی اجازت کے بغیر رقم واپس نہیں ملے گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرتگال کی پارلیمنٹ نے پہلے مرحلے میں ایک بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت 13 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی حاصل کرنے سے قبل والدین کی واضح اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔واضح رہے کہ یورپ میں اس نوعیت کی پابندی عائد کرنے کی یہ ابتدائی قانون سازی میں سے ایک ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی) کی جانب سے پیش کیے گئے مسودہ قانون کے مطابق یہ اقدام بچوں کو سائبر بُلنگ، نقصان دہ مواد اور استحصالی عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔والدین کی رضامندی کے لیے ’ڈیجیٹل موبائل کی‘(ڈی ایم کے) نامی سرکاری نظام استعمال کیا...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کو متحدہ طور پر اس قرارداد کو منظور کیا جس کے تحت 1988 افغانستان پابندی کمیٹی کی مدد کرنے والی طالبان پابندیوں کی نگرانی ٹیم کا مینڈیٹ ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا، جو اب 17 فروری 2027 تک نافذ رہے گا۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی عالمی انصاف کے خلاف مہم: اقوام متحدہ اور عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر دہشتگردی والی پابندیاں عائد یہ اقدام افغانستان میں بڑھتی ہوئے سیکیورٹی خدشات، متعدد دہشتگرد گروپوں کے اثر و رسوخ میں اضافے اور خطے میں عدم استحکام کے امکان کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان نے اس قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)،...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کنگ کوبرا انڈیا کے مصروف ترین ریلوے نیٹ ورکس پر لفٹ لے کر ملک کے مختلف حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ مغربی گھاٹ کے کنگ کوبرا جو انڈیا میں خطرے کے قریب یا معدومیت کے خدشے سے دوچار نسل سمجھی جاتی ہے، اس کو ٹرینوں کے ذریعے انڈیا کی مغربی سیاحتی ریاست گوا کے کئی علاقوں تک پھیلتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عام طور پر یہ کنگ کوبرا کی یہ نسل گوا کے اندرونی علاقوں، جنگلات، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب پائی جاتی ہے اور ریاست کے مشہور ساحلی اور سیاحتی علاقوں سے دور رہتی ہے۔ کئی دہائیوں پر مشتمل ریکارڈ کا جائزہ لینے والی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادو نے گزشتہ ہفتے خود کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا اور فی الحال تہار جیل میں قید ہیں کیونکہ وہ 9 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی میں ناکام رہے۔ راج پال یادو، جو 30 سال سے زائد عرصے سے بالی وڈ میں سرگرم ہیں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس قرض ادا کرنے کے لیے مالی وسائل موجود نہیں ہیں۔ اداکار نے اپنے ہدایتکاری کے پہلے پروجیکٹ ’اتا پتا لاپتا‘ کے لیے 5 کروڑ روپے قرض لیے تھے لیکن فلم کی باکس آفس پر ناکامی اور طویل قانونی کارروائی کے باعث رقم سود کے ساتھ تقریباً 9 کروڑ روپے...
    اسلام آباد: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، جس میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے جب کہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین بھی شرکت کریں گے۔ مزید پڑھیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر کی فرنیچر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔چھیپا حکام کے مطابق کارروائی سپرمارکیٹ پولیس نے کی، اور زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت نوید اور وسیم کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت سے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی نے مودی حکومت کی تعلیمی اور سفارتی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران بیرونِ ملک جانے والے طلبہ کی مجموعی تعداد میں تقریباً 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو تعلیمی حلقوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔اسی طرح سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 9 لاکھ 8 ہزار سے گھٹ کر صرف 6 لاکھ 26 ہزار رہ گئی ہے۔بھارتی وزیرِ تعلیم سکانتا مجمدار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے ان اعداد و شمار کی تصدیق کی، جس کے بعد یہ...
    بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209 نشستیں جیتنے میں کامیاب، جماعت اسلامی اتحاد 68 سیٹوں تک محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلا دیش میں ہونے والے تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 300 رکنی پارلیمنٹ میں 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔ یہ انتخابات 2024 میں ہونے والی حکومت مخالف تحریک کے بعد پہلی بار منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو...
    بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ اس پیش رفت کے ساتھ ہی پارٹی چیئرمین طارق رحمان کے وزیرِاعظم بننے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد سامنے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق بی این پی نے 299 میں سے اعلان کردہ 180 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ حکومتی ذرائع کے اندازوں کے مطابق جماعت 200 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جو اسے واضح پارلیمانی اکثریت دلا سکتی ہے۔ Bangladesh voted for peace and prosperity:Tarique Rahman ( next prime minister) Born on November 20,...
    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق کم از کم صدقہ فطر اور فدیۂ صوم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 2000 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے اور منقی کے حساب سے 5400 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: صدقہ فطر اور فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے...
     رپورٹنگ: مقتدر راشد (بنگلہ دیش) اور فیصل کمال پاشا بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ ملک بھر سے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو پارلیمنٹ میں ایک فیصلہ کن منظرنامے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ یہ انتخابات بنگلہ دیش کی جمہوری تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ جولائی انقلاب 2024 کے بعد یہ پہلا عام انتخاب اور قومی ریفرنڈم تھا۔ لاکھوں ووٹرز نے پُرامن اور تہوار جیسے ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیر اہتمام قباآڈیٹوریم کراچی میں ریجنل اسٹاف کے لیے استقبالِ رمضان کے سلسلے میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد ماہِ رمضان المبارک کی آمد سے قبل تیاری، احتسابِ نفس اور خدمت خلق کے جذبے کو تازہ کرنا تھا۔اسلامک اسکالر فصیح اللہ حسینی نے رمضان کی فضیلت اور اس میں کرنے کے کام کے حوالے سے درس قرآن پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ صبر، تقویٰ، ایثار اور ہمدردی کا عملی درس دیتا ہے۔روزہ انسان کو صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا سبق نہیں دیتا بلکہ نفس کی اصلاح، کردا کی مضبوطی اور معاشرے کے کمزور طبقات کا احساس پیدا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم دردی اور غم خواری کا ماہِ مبارک، نیکیوں کا موسمِ بہار، رحمت، مغفرت اور جہنّم سے نجات کا مہینہ ’’رمضان المبارک‘‘ ہم پر سایہ فگن ہو رہا ہے۔ احادیثِ نبویؐ میں اِسے ’’شہرُ المُواساۃ‘‘ یعنی ہم دردی اور غم خواری کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ ایسا مبارک مہینہ کہ جب سرکش شیاطین قید کردیے جاتے ہیں، خیر کے طالب کی حوصلہ افزائی کی جاتی اور بدی کے محور کو روک دیا جاتا ہے۔ یہ مہینہ اسلام کی عظمت کا نشان اور دین کا شعار ہے۔ اِس مقدّس اور بابرکت مہینے میں جو افسوس ناک اور حد درجہ قابلِ مذمّت امر سامنے آتا ہے، وہ منہگائی، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری ہے۔ رمضان آتے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی ائر پورٹ پر سیکورٹی چیک کے لیے جدید ترین اسکینرز نصب کر دیے گئے۔حکام کے مطابق مسافروں کو اب بیگ سے لیپ ٹاپ نکالنے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی، مسافروں کو پانی اور جوس کی بوتل الگ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق سیکورٹی چیک کے لیے نہ جوتے اتارنے ہوں گے اور نہ کوئی سامان کھولا جائے گا۔ حکام کے مطابق مسافروں کی سیکورٹی چیک تیز ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی زیرِ صدارت سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ملیر نے واضح کیا کہ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور پولیس گشت کو مزید فعال کرنے کا حکم دیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کراچی کے حق ، مسائل کے حل اور با اختیار شہری حکومت کے لیے کل 14 فروری بروز ہفتہ سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیا جائے گا ۔ قابض میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی لائی جائے گی، ظلم اور قبضے کے نظام کو مزید نہیں چلنے دیا جائے گا ، کراچی کو اس کا حق اور عوام کو جینے دیا جائے ، تمام صوبائی حکومتیں آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنائیں۔جماعت اسلامی پرامن، جمہوری اور عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی حکومت کا بجلی اور سولر پالیسی پر نیٹ میٹرنگ ختم کرنا عوام...
    فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، وہاں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش ہے۔سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان افغان زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا۔
    متحدہ عرب امارات نے بچوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے غذا اور مشروبات سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کھانے پینے کی درجنوں اشیا سمیت جَنک فوڈز کی فروخت اور اُسے ساتھ لانا ممنوع قرار دیدیا گیا۔ اماراتی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بچوں میں صحت مند غذا کے انتخاب کو فروغ دینے، ان کی توجہ اور تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے، اور طویل مدت میں بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ اماراتی تعلیمی حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں درج ذیل قسم کی اشیاء اسکول کیمپس، کینٹین یا طلبا کے لنچ باکسز میں لانا اور استعمال کرنا منع ہیں۔ جن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے باہر بھیجنا پڑا تو ضرور بھیجیں گے۔سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے یہ دوسری رپورٹ ہے اور پمز کی رپورٹ کے مطابق بانی کے علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر وکیل ہیں ان کی رپورٹ میڈیکل کی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں میں مسلسل دھندلاہٹ کی شکایت ہونے لگی تھی اور بعد میں ان کی...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے چیئرمین عبدالقادر کاراگوز کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زرعی پیداوار اور مویشی پالنے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترکیہ کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اپنے زرعی شعبے کو جدت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف کا کہنا...
    بینک دولت پاکستان کی جانب سے آج کراچی میں زرعی قرضہ مشاورتی کمیٹی (اے سی اے سی) کا اجلاس ہوا ، جس میں زرعی قرضوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ شمولیتی اور پائیدار زرعی مالیات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو میکرو اکنامک استحکام مل گیا ہے اور اب یہ نمو کے زیادہ پائیدار راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 26ء کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی کی نمو بڑھ کر 3.7 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ پورے مالی سال کی معاشی نمو کا تخمینہ 3.75 سے 4.75 فیصد تک...
    لاہور:(نیوزڈیسک) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے گاڑیوں کے پرکشش یا فینسی رجسٹریشن نمبرز کی فروری کی نیلامی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔حکام کے مطابق شہری اب ای آکشن موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی پسند کے نمبر کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔ جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا مقصد نیلامی کے عمل کو شفاف، آسان اور عوام کی دسترس میں لانا ہے۔ تاکہ شہریوں کو من پسند رجسٹریشن نمبر کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ حکام کے مطابق ای آکشن پلیٹ فارم پر موٹر سائیکلوں، نجی گاڑیوں اور کمرشل وہیکلز کے رجسٹریشن نمبرز نیلامی کے...
    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی نوکری کے اشتہارات سے محتاط رہیں۔ حکام کے مطابق ایسے اشتہارات لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور غیر قانونی سرگرمی کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یو اے ای ویزے پر پابندی، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز نے اہم ہدایات جاری کردیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 230 ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں جو جعلی نوکری کی پیشکش کر رہے تھے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ حکومت سے لائسنس کے بغیر ملازمین کی بھرتی کی تشہیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس پر قانونی کارروائی...