وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے چیئرمین عبدالقادر کاراگوز کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زرعی پیداوار اور مویشی پالنے کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترکیہ کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اپنے زرعی شعبے کو جدت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو زرعی شعبے میں بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اور ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ عالمی فوڈ ویلیو چین میں مشترکہ طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ترک زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے چیئرمین عبدالقادر کاراگوز نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کی برادر قیادت کاروباری برادری کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ بھی دی اور دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔