اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق کم از کم صدقہ فطر اور فدیۂ صوم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ گندم کے حساب سے صدقہ فطر 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 2000 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے اور منقی کے حساب سے 5400 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: صدقہ فطر اور فدیہ صوم کتنا ہوگا؟ اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر آزاد اور غلام، مرد و عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ صاحبِ استطاعت افراد کو چاہیے کہ وہ محض گندم کے حساب پر اکتفا کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ رقم ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ممکن ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی مقامی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کریں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ 30 روزوں کے فدیے کی مجموعی رقم گندم کے حساب سے 9000 روپے، جو کے حساب سے 33000 روپے، کھجور کے حساب سے 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے اور منقی کے حساب سے 162000 روپے بنتی ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 6000 روپے فدیہ ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: صدقہ فطر اور روزے کے فدیہ کی کم سے کم رقم کتنی ہے؟

چیئرمین کونسل نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کا نصاب وزن کے لحاظ سے نصف صاع (قریباً 2 کلوگرام احتیاطاً) جبکہ جو، کھجور اور منقی کا نصاب ایک صاع (قریباً 4 کلوگرام احتیاطاً) مقرر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلامی نظریاتی کونسل صدقہ فطر اور فدیہ صوم علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل صدقہ فطر اور فدیہ صوم علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل صدقہ فطر اور فدیہ کے حساب سے کونسل نے کا نصاب

پڑھیں:

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔

اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔

قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے