الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس کا اجراء 18فروری کو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے این اے 256 خصدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اختر مینگل انتخاب کے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔