الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس کا اجراء 18فروری کو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ ، پارلیمنٹ اور ڈی چوک جانیوالے تمام راستے بند ، اراکین اسمبلی کی پولیس سے تکرار
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے این اے 256 خصدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اختر مینگل انتخاب کے
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔