data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کراچی کے حق ، مسائل کے حل اور با اختیار شہری حکومت کے لیے کل 14 فروری بروز ہفتہ سندھ اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیا جائے گا ۔ قابض میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی لائی جائے گی، ظلم اور قبضے کے نظام کو مزید نہیں چلنے دیا جائے گا ، کراچی کو اس کا حق اور عوام کو جینے دیا جائے ، تمام صوبائی حکومتیں آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنائیں۔جماعت اسلامی پرامن، جمہوری اور عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی حکومت کا بجلی اور سولر پالیسی پر نیٹ میٹرنگ ختم کرنا عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔ آئی پی پیز کو سالانہ 2 ہزار ارب روپے جبکہ غریب صارفین پر فکسڈ چارجز لگانا ظلم ہے حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف رمضان المبارک کے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔جماعت اسلامی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو جوڑنے والی واحد جماعت ہے۔ ہم بلوچ، پشتون، سندھی، پنجابی سب کو ساتھ لے کر پاکستان کو مضبوط کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر قوم سے خطاب کر کے فوج کو غزہ بھیجنے کے معاملے پر واضح مؤقف دیں۔ خیبر پختونخوا خصوصاً وادی تیراہ میں شدید سردی اور نقل مکانی سے عوام مشکلات میں ہیں۔ حکومت فوری طور پر متاثرین کو واپس گھروں میں بسائے اور انہیں معاوضہ دے ۔پیپلز پارٹی کی 17 سالہ حکومت نے کراچی کو نظرانداز کیا، شہر کا پیسہ قبضے میں رکھا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا۔کراچی ملک کا معاشی حب ہے مگر اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے اپنے9 ٹاؤنز میں محدود اختیارات کے باوجود اسکول، پارکس، سڑکیں، پانی کے ریزروائر اور صفائی کے کام کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر کی آبادی ساڑھے 3 کروڑ ہے مگر مردم شماری میں 2 کروڑ ظاہر کی گئی۔ 5 سال میں ایک لاکھ عمارتیں بنیں جن میں سے 85ہزار غیر قانونی ہیں جو ٹائم بم بن چکی ہیں۔گل پلازہ سانحے نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی نااہلی، کرپشن اور ایس بی سی اے کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا۔ عالمی معیار کے مطابق کراچی میں ہر ایک لاکھ آبادی پر ایک فائر اسٹیشن ہونا چاہیے مگر یہاں صرف 28 ہیں جن میں سے صرف 21 جزوی طور پر فعال ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں بننے والے نام نہاد پیس بورڈ پر پاکستان کے دستخط اور نیتن یاہو کی شمولیت انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، ایسے میں اس پلیٹ فارم پر بیٹھنا قومی پالیسی، نظریے اور قومی احساسات و جذبات کے خلاف ہے، جس فورس کو ’’انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس‘‘ کہا جا رہا ہے، اس کا اصل مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہے ، یہ فورس اسرائیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ اگر یہ فورس غزہ میں تعینات ہوتی ہے تو وہ فلسطینی عوام کے خلاف استعمال ہوگی۔ پاکستان کی افواج کو اس میں شامل کرنا نہ صرف قومی وقار بلکہ عوام کے نظریات، عقائد اور پالیسی کے خلاف ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ غزہ میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کی جانے والی بمباری انسانی تاریخ کی بدترین درندگی ہے۔ ایسے بم استعمال کیے گئے جن کا درجہ حرارت 3 ہزار5 سو ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسانی لاشیں بخارات بن جاتی ہیں اور ان کے کوئی آثار تک باقی نہیں رہتے۔ یہ انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔امریکا نے ہیروشیما، ناگاساکی، عراق، افغانستان اور ویتنام میں لاکھوں انسانوں کو قتل کیا۔جو قوتیں خود دنیا بھر میں قتل و غارت، جنگ اور تباہی پھیلاتی ہیں وہ آج امن کی چمپئن بن کر سامنے آ رہی ہیں۔ آج یہی قوتیں اسرائیل کے ذریعے غزہ میں نسل کشی کر رہی ہیں اور پھر امن کی باتیں بھی کرتی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فوجی آپریشنز سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ 1948 سے اب تک بار بار آپریشن ہوئے مگر وہاں محبت کے بجائے محرومی بڑھی۔ اصل مسئلہ حکمران طبقے کی غلط پالیسیاں ہیں جن سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن کا لانگ مارچ اور پنجاب میں اس کا استقبال ،جماعت اسلامی کے عوامی اجتماعات اس کی مثال ہیں۔ جماعت اسلامی نے بلوچستان میں تعلیم، روزگار اور عزتِ نفس کے ساتھ مسائل کے حل کی کوشش کی ہے۔ بنو قابل پروگرام کے تحت کوئٹہ، جعفر آباد اور گوادر میں ایک لاکھ سے زاید نوجوان رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔پریس کانفرنس میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان،نائب امیرکراچی و اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ،نائب امیر کراچی مسلم پرویز،سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،کے الیکٹرک کمپلینٹ سیل کے نگراں عمران شاہد و دیگر موجود تھے ۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے کے خلاف عوام کے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن