بنگلہ دیش: دھاندلی روکنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کریں، جماعت اسلامی کی ووٹرز سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نتائج کے اعلان تک اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: طارق رحمان کی جامع طرزِ حکمرانی کی اپیل
انہوں نے یہ اپیل جمعرات کی سہ پہر اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر جاری کردہ بیان میں کی۔
جعلی ووٹنگ اور پولنگ ایجنٹس پر حملوں کا الزامشفیق الرحمان نے دعویٰ کیا کہ مختلف مقامات پر پولنگ ایجنٹس پر حملے کیے گئے انہیں زخمی کیا گیا اور خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی کوششیں بھی کی گئیں۔
انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بدھ سے آپ نے تمام افواہوں کو شکست دی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کی سازشوں اور شیطانی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح سے آپ نے انصاف کے قیام کے خواب کے ساتھ ایک تہوار کی طرح ووٹ ڈالا تاہم ہمیں تشویش ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور مختلف جگہوں پر پولنگ ایجنٹس پر حملے اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ کئی مقامات پر مراکز پر قبضے کی مذموم کوششیں بھی سامنے آئی ہیں۔
نتائج تک ووٹوں کی حفاظت کی اپیلجماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ ہم اہل وطن سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے اب تک ووٹ چوری اور مراکز پر قبضے کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اسی طرح نتائج کے اعلان تک اپنے قیمتی ووٹ کی حفاظت کریں تاکہ کوئی اسے چھین نہ سکے۔
مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں پرامن انتخابات اور ریفرنڈم کا انعقاد، چیف ایڈوائزر محمد یونس کا قوم سے اظہارِ تشکر
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہشفیق الرحمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے بھی فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ نے اب تک منصفانہ انتخابی ماحول برقرار رکھنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے تاہم عوام محسوس کرتے ہیں کہ مزید فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر مراکز پر قبضہ اور بیلٹ باکس چھیننے کی سازش میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے عام انتخابات 2026 کی تصویری جھلکیاں: 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز جمہوریت کا امتحان دے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ میں آپ سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سازش کو سختی سے کچل دیں اور عوام کے ووٹ کی امانت کی حفاظت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات بنگلہ دیش انتخابات میں دھاندلی جماعت اسلامی بنگلہ دیش.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات بنگلہ دیش انتخابات میں دھاندلی جماعت اسلامی بنگلہ دیش پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کریں جماعت اسلامی پر قبضے کی بنگلہ دیش انہوں نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔