بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین تاریق رحمان نے عام انتخابات کے نتائج فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی دھاندلی یا انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: خواتین گھریلو کام نمٹا کر پولنگ مراکز پر امڈ پڑیں

ڈھاکا میں ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی چیئرمین تاریق رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مؤثر اقدامات کرنے چاہییں تاکہ ووٹرز کو اپنے ڈالے گئے ووٹ کا نتیجہ بروقت معلوم ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر سے بے یقینی اور ابہام پیدا ہو سکتا ہے۔

طارق رحمان نے دعویٰ کیا کہ پولنگ سے ایک روز قبل مختلف مقامات سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کو پرامن ماحول میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام آزادانہ اور بے خوف ہو کر ووٹ ڈال سکیں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق منصفانہ اور شفاف انتخابات کی صورت میں نتائج تسلیم کیے جائیں گے، تاہم دھاندلی یا انتشار کی کسی بھی کوشش کی صورت میں نتائج قبول نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش عام انتخابات 2026: جماعت اسلامی اور بی این پی میں مقابلہ سخت، کون جیتے گا، کوئی نہیں جانتا

بی این پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پرامن اور غیر جانبدار انتخابات ہی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش الیکشن طارق رحمان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش الیکشن بنگلہ دیش بی این پی

پڑھیں:

پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔ 

اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔ 

خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ  کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں

متعلقہ مضامین

  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟