data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فائبر کو عرصہ دراز سے بہتر نظامِ ہاضمہ کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور اکثر افراد قبض یا اپھارے کی شکایت پر فوری طور پر ریشے دار غذاؤں کا استعمال بڑھا دیتے ہیں، تاہم ماہرین غذائیت اب خبردار کررہے ہیں کہ فائبر کا اندھا دھند استعمال ہر صورت فائدہ مند نہیں ہوتا، بلکہ بعض حالات میں یہ معدے کے مسائل کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ تقریباً 30 گرام فائبر حاصل کرنے کے لیے صرف سلاد پر انحصار کرنا مؤثر حکمتِ عملی نہیں۔ اندازوں کے مطابق اتنی مقدار کے حصول کے لیے درجنوں پیالے سبزیاں درکار ہوں گی، جب کہ یہی ضرورت ایووکاڈو، السی کے بیج اور چیا سیڈز جیسی غذاؤں سے نسبتاً آسانی سے پوری ہوسکتی ہے۔

اگر یہ اشیا دستیاب نہ ہوں تو ناشپاتی، امرود اور چنے بھی متوازن متبادل فراہم کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاضمے کی بہتری کا تعلق صرف مقدار سے نہیں بلکہ خوراک کے انتخاب اور ترتیب سے بھی ہے۔ خاص طور پر ناقابلِ حل فائبر بعض افراد کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، بالخصوص ان لوگوں میں جنہیں چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی زیادتی، دیرینہ قبض یا حساس نظامِ ہاضمہ کا سامنا ہو۔

ایسی صورت میں زیادہ فائبر اپھارہ، درد اور گیس میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آنتوں کی صحت کے لیے متوازن غذا اور انفرادی جسمانی کیفیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ہر فرد کے لیے ایک ہی نسخہ کارآمد نہیں ہوتا، اس لیے فائبر کی مقدار بڑھانے سے پہلے ماہرِ تغذیہ یا ڈاکٹر سے مشورہ بہتر حکمتِ عملی ثابت ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف