بنگلادیش انتخابات؛ جماعت اسلامی کے رہنما سے 75 اور بی این پی رہنما سے 15 لاکھ ٹکا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کرلی.
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور ووٹوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔
جس میں 6 اضلاع میں مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی نقد رقم قبضے میں لے لی گئی۔
ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 74 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے تھے۔
جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما سے سیکیورٹی حکام اس رقم کے ذرائع اور ممکنہ استعمال سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیںپولنگ اسٹیشن میں جماعت اسلامی کے حملے میں رہنما جاں بحق؛ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا دعویٰ
ادھر بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم کی نقل و حرکت مشکوک تصور کی جاتی ہے اسی لیے سخت نگرانی جاری ہے۔
یاد رہے کہ انتخابات کے پیش نظر بنگلادیش کے مرکزی بینک نے 9 فروری سے 12 فروری تک ایک ہزار ٹکا سے زائد رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد ووٹوں کی ممکنہ خریداری کو روکنا ہے تاکہ الیکشن کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔
مالی بے ضابطگیوں اور ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کو روکا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔