بنگلادیش میں عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل پوری سرگرمی کے ساتھ جاری ہے، جہاں سیاسی قیادت سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے جمہوری عمل میں شرکت کی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان، بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان، ملک کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور نوجوانوں کی نمائندہ جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید الاسلام نے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر ووٹ ڈالا۔

جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ انتخابات بنگلادیش کی سیاسی تاریخ میں فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ عوام کے مطالبات، ترجیحات اور سوچ میں نمایاں تبدیلی آچکی ہے، قوم اب ایک نئے راستے کی متلاشی ہے اور جماعت اسلامی بھی اسی مثبت تبدیلی کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر انتخابی عمل شفاف، آزاد اور غیر جانبدار رہا تو ان کی جماعت نتائج کو دل سے قبول کرے گی، اور دیگر سیاسی قوتوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی فیصلے کا احترام کریں۔

دوسری جانب بنگلادیش نیشنل پارٹی کے قائد طارق رحمان نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و امان کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز تک پہنچ سکیں، ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے بی این پی کی پالیسیوں میں خواتین کی فلاح و بہبود کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، عوام کی حمایت ان کے ساتھ ہے اور انہیں کامیابی کی پوری امید ہے۔

این سی پی کے کنوینر ناہید الاسلام نے کہا کہ پہلی مرتبہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ اور خوف کے حقِ رائے دہی استعمال کیا، جو جمہوریت کے لیے خوش آئند علامت ہے۔

ناہید الاسلام نے نوجوانوں اور عام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالیں اور ملک کے مستقبل کے تعین میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے