Jasarat News:
2026-07-24@02:57:02 GMT

جماعت اصلاح المسلمین کے تحت اجتماع

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ عثمان آ باد کا روح پرور اجتماع زیرِ سرپرستی خلیفہ فیا ض طاہری کے منعقد ہوا ،تلاوت کلام پاک کے بعد نعت و منقبت احسن طاہر ی اور مجیب الرحمن طاہر ی نے پیش کی جس کے بعد خلیفہ مختیار کھوکھر طاہر ی نے تنظیمی امور پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کا پیغام آ فاقی ہے، یہ پیغام کسی خاص جماعت ،مذہب، خطے ، اور ملک کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لئے بھائی چارہ ،امن، اور محبت کا پیغام ہے۔ اس مشن کو سجن سائیں مدظلہ العالی دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں عام کر رہے ہیں۔ آ خر میں ضلعی عہدیدار حنیف کھتری طاہر ی نے برانچ عثمان آ باد کے عہدیداران سے حلف لیا ۔ مجیب الرحمن طاہر ی صدر، سلیم طاہر ی نائب صدر ، عبد الوحید طاہر ی معاون صدر،طلحہ طاہر ی جنرل سیکریٹری ، نعمان طاہر ی جوائنٹ سیکریٹری ، ظفر احمد طاہر ی فنانس سیکرٹریمقرر کئے گئے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طاہر ی

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی