گھر بیٹھے گاڑیوں کے من پسند نمبر کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے گاڑیوں کے پرکشش یا فینسی رجسٹریشن نمبرز کی فروری کی نیلامی کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔حکام کے مطابق شہری اب ای آکشن موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی پسند کے نمبر کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔ جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا مقصد نیلامی کے عمل کو شفاف، آسان اور عوام کی دسترس میں لانا ہے۔ تاکہ شہریوں کو من پسند رجسٹریشن نمبر کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
حکام کے مطابق ای آکشن پلیٹ فارم پر موٹر سائیکلوں، نجی گاڑیوں اور کمرشل وہیکلز کے رجسٹریشن نمبرز نیلامی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی آن لائن دیکھی جا سکیں گی۔یہ ای آکشن سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے محکمہ ایکسائز کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فینسی نمبرز کی نیلامی کا روایتی طریقہ کار ڈیجیٹل نظام میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جس سے شفافیت میں اضافہ اور شہریوں کو تیز رفتار آن لائن سہولت کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔سرکاری حکام نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے آن لائن رجسٹریشن مکمل کر کے نیلامی میں حصہ لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔