سٹی 42 : بانی پی ٹی کے کیسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیئے گئے ، شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔

 کیسز 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی

 بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل ، سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔  

 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیںسماعت کے لیے مقرر کی ہیں ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کیسز پر  9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

علی امین گنڈاپور کا عمران خان کو اپنی آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سماعت کے لیے مقرر کی کی اپیل

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس