اسلام آباد ( ملک نجیب ) وفاقی وزیرِ داخلہ کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس سمیت اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران چاروں صوبوں کے آئی جیز نے اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور دہشت گردی کے حالیہ رجحانات، ممکنہ خطرات اور انسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیکیورٹی اداروں نے خاص طور پر کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خلاف مربوط اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں شدت پسند تنظیم داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی اور اس سے لاحق خطرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے اس خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مؤثر بنانے اور بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں پیش آنے والے دھماکوں کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر نگرانی بڑھانے اور اضافی نفری تعینات کرنے کی تجاویز زیر غور آئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سلیپر سیلز کی نشاندہی اور ان کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور وفاق و صوبوں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خطرے کا مؤثر سدباب کیا جائے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب  کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل  کردیے گئے۔

کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد  ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔

بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ ???? 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ???? مستونگ کھڈ کوچہ میں کارروائی ???? اسلحہ و بارود بڑی مقدار برآمد ????️ موٹر سائیکلیں سیکیورٹی فورسز نے ضبط کیں ⚠️ متعدد زخمی دہشت گرد شدید زخمی ???? سہولت کار مشتبہ افراد گرفتار ???? سرچ آپریشن علاقے میں کلیئرنس جاری ????️ عزمِ استحکام بلا تعطل کارروائیاں جاری express.pk ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات  ہیں  جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد  کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان  کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک