سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے، قے کرنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور گر پڑے۔ ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا۔ انہیں 15 منٹ میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آرمی چیف کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر تھے لیکن خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں تھے جو جان لیوا ہو سکتے تھے، انہیں مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس سے قبل صحت سے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ فوج کے سابق سربراہ اس وقت سی ایم ایچ میں طبی علاج حاصل کر رہے ہیں۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق جنرل باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ میں داخل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی