سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔  ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے، قے کرنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور گر پڑے۔ ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا۔ انہیں 15 منٹ میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آرمی چیف کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر تھے لیکن خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں تھے جو جان لیوا ہو سکتے تھے، انہیں مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر نے اس سے قبل صحت سے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ فوج کے سابق سربراہ اس وقت سی ایم ایچ میں طبی علاج حاصل کر رہے ہیں۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق جنرل باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ میں داخل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے