سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا‘ سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور اس معاملے میں سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور وہ صرف روشنی محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی کا علاج اْن ڈاکٹرز سے کروایا جائے جن پر بانی اور ان کے اہل خانہ کو اعتماد ہو۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی نے آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تو انہیں صرف سادہ سا ڈراپ دیا گیا، جبکہ اصل مسئلے پر توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا مؤقف تھا کہ یہ غفلت ایک جرم ہے اور اس کا مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف چلایا جائے گا۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک خاندان کو آگاہ نہیں کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کا علاج شفاء اسپتال میں ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں کیا جائے گا۔علیمہ خان نے جذباتی انداز میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کو تین ماہ سے آگاہ کیا جا رہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی پی ٹی آئی مسلسل کہتے رہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ کو صورتحال کا علم تھا لیکن بروقت اقدامات نہیں کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ علیمہ خان نے بنی گالہ منتقلی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری بیانات بے بنیاد ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آج انہوں نے عمران خان کی آنکھ سے کھیلا تو کل کو کچھ بھی کر سکتے ہیں، پورا پاکستان یہ نام سن لے عبدالغفور انجم، اس کے پیچھے جو بھی ہو ،ذمہ داری اس کی تھی، عمران خان کی زندگی کا مسئلہ ہے، اب ہم عوام کو نہیں روک پائیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نہ میمو گیٹ، نہ ڈان لیک اور نہ اپنے جلسوں میں ’یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘ کے نعرے لگوائے ہیں لیکن جنہوں نے یہ کیا ان کو مینڈیٹ چوری کر کے حکومت دے دی گئی، یہ گدھا گاڑی سے لینڈ کروزر کا کام لینا چاہتے ہیں لیکن گدھا گاڑی گدھا گاڑی ہی رہتی ہے، آپ عمران خان کی جان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اب پاکستانیوں کو کوئی نہیں روک سکتا، پی ٹی آئی کے ورکرز بھی ہم نہیں روک سکتے، اگر کے پی کے عوام نکلتے ہیں اور صوبے کو بند کرتے ہیں تو صوبے کے ادارے ان کے راستے میں نہیں آئیں گے۔سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک سال سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کیس نہیں لگا، پنجاب کی جعلی حکومت نے عمران خان کے ساتھ طبی دہشت گردی کی، اڈیالہ جیل میں غفور انجم نے پنجاب کی جعلی حکومت کی سرپرستی میں عمران خان کی آنکھ کے ساتھ طبی دہشتگردی کی ہے، یہ رپورٹ جعلی حکومت کی رپورٹ ہے ہمیں کوئی اعتماد نہیں دلایا گیا ہے، پنجاب حکومت کی سربراہی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں یہ عمران خان کی بینائی تک آ گئے ہیں یہ اس سے آگے بھی جا سکتے ہیں یہ خون کے پیاسے ہو چکے ہیں ماڈل ٹاؤن 26 نومبر اور مریدکے ہمیں یاد ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا عبدالغفور انجم عمران خان کی اڈیالہ جیل نے کہا کہ انہوں نے جائے گا تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم