بانی کی صحت پر حکومت رپورٹ رپورٹ نہ کھیلے، اب لوگ ان کے گھروں تک جاسکتے ہیں، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے اور بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج و فیملی کو ملنے کی اجازت دے۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ذاتی معالج اور فیملی کو ملنے کی اجازت دے، اگر اجازت نہ دی تو حالات خراب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے، حکومت پہلا کام کرے کہ ملاقات پر پابندی ختم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی کے پیچھے پوری قوم کھڑی اور دیکھ رہی ہے، یہی صورتحال رہی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ رپورٹ نہ کھیلا جائے کیونکہ یہ بانی کی صحت کا معاملہ ہے۔ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس بار احتجاج شروع ہوا تو ختم نہیں ہو گا، اب احتجاج شروع ہوا تو معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ لوگ ان کے گھروں کا رخ کر سکتے ہیں، اس وقت لیڈرشپ پر بہت زیادہ پریشر ہے، ہم ورکرز کو کنٹرول نہیں کرسکتے، ان میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس وقت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے۔
رہنما تحریک انصاف نے واضح کیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ حکومت ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ قانون کے مطابق کس قیدی سے ملاقات کو روکا جا سکتا ہے؟ احتجاج کو آپ کب تک روکیں گے؟۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت والے جھوٹ بولتے رہے،بانی کو جیل میں جو ٹی وی دیا وہ چلتا نہیں، کتابیں دی نہیں جاتیں، قیدیوں کے حقوق تو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔۔ اس میں جو بھی ملوث ہو اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، بانی بہت بہادری سے جیل کاٹ رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔