City 42:
2026-07-24@09:17:33 GMT

بانی پی ٹی آئی سے کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ایم پی اے عبدالسلام آفریدی، امتیاز شیخ اور مشرف آفریدی، اظہر خان، اویس یونس واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے  مطابق ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہم عدالتی احکامات پر ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آتے ہیں۔پنجاب پولیس نہ کسی قانون کو مانتی ہے نہ آئین کو مانتی ہے۔پارلیمنٹیرینز کو بھی جیل کی طرف جانے سے روک دیتے ہیں۔قانون کے مطابق ہمارا اپنے لیڈر سے ملنے کا حق ہے۔بانی نے اس ملک کو ہمیشہ دیا ہے کچھ نہیں لیا۔بانی نے عوام کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا اور نمل یونیورسٹی بنائی۔جو لوگ اس ملک سے مال چوری کرکے لے گئے انکو حکومت میں بٹھا دیا گیا۔جس نے 190 ملین پاونڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرائے اسکو جیل میں ڈالا۔و بھی پاکستان سے محبت کرتا اسکے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے۔
عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ اور چور لوگوں کو اقتدار میں بٹھایا گیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کیا ہوا سب نے دیکھا۔ہم عدالتی احکامات پر آتے ہیں ہمیں کون نہیں ملنے دے رہا اسے سوال پوچھا جانا چاہئے۔پارٹی لیڈر شپ نے کال دی ہے اس پر عمل درآمد ہوگا۔پاکستان میں آئین معطل ہے کوئی قانون نہیں۔پاکستان میں کینگرو کورٹس ہیں۔کیا چیف جسٹس آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق بنے ہیں۔ آئین توڑنے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ہم نے کنٹینر تیار کیا ہے کنٹینر پر آزادی یا موت کا نعرہ لکھا گیا ہے۔احتجاج کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب کے احکامات، لیہ میں ون ڈے ون تحصیل صفائی پروگرام کا افتتاح

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ملاقات ملاقات واپس ملاقات

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن