اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد میں سیکیورٹی کے پیش نظر مساجد کے باہر گداگری اور اشیا کی فروخت پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پولیس نے مساجد انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے لیے دیئے گئے مراسلے پر جواب جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں عبادت کے اوقات میں کم از کم ایک سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، سکیورٹی گارڈ کو اسلحہ مسجد کی حدود میں رکھنے کی اجازت ہو گی۔
مسجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اردگرد پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، مساجد، امام بارگاہوں میں داخل اور نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ ہو گا، مساجد کے مین گیٹ کے باہر ریڑھی بانوں ، گداگر، ٹوپیاں اور دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی ہو گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں مشکوک شخص، سرگرمیوں یا مشکوک سامان کی فوری اطلاع دی جائے ، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ تمام ہدایات پر فوری عمل کریں، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایل این جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ایل این جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری دیدی حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، طالبان پابندیوں کی نگرانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی اوورسیزپاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج متعارف، اعزازات کا بھی اعلان سی ڈی اے کے زیر انتظام رمضان ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں خواتین و مرد کھلاڑیوں کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔