Daily Pakistan:
2026-07-24@03:59:28 GMT

پاکستان اور روس کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

پاکستان اور روس کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیہ میں او آئی سی کی استنبول وزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو روسی نائب وزیر نے روس میں ہونے والے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک روس زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پراتفاق کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ماسکو سے اسلام آباد دونوں ممالک کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز، دوطرفہ بینکنگ چینل میں اضافے اور درپیش مشکلات کے خاتمے پربھی مثبت بات چیت ہوئی۔

او آئی سی کی استنبول وزارتی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات ہوئی، عبدالعلیم خان کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں یکم یا 3 اپریل 2026 کو ہونے والے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک فورم میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا گیا۔

کراچی: مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق  

دونوں رہنماؤں نے پاک روس زمینی اور فضائی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ماسکو سے اسلا م آباد دونوں ممالک کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز،دوطرفہ بینکنگ چینل میں اضافے اور درپیش مشکلات کے خاتمے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے عملی اقدامات، مال بردار پاکستانی ٹرالر ڈرائیورز کو درپیش ویزا اور دیگر مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔ چین اور دیگر ممالک سے زمینی راہداریوں کی تشکیل میں پاکستان کی دلچسپی کا اعادہ کیا، کہا سینٹرل ایشیاء کی ریاستوں کے ذریعے پاکستان اور روس باہم منسلک ہو سکتے ہیں۔

ملک بھر میں سیلز ٹیکس نظام مکمل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان،روس سے روڈ نیٹ ورک کیلئے باہمی اشتراک کا خواہاں ہے، او آئی سی کانفرنس میں خطے کے ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ روس کے ڈپٹی منسٹر نے بھی خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع تر تعاون ہو سکتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان وفاقی وزیر روس کے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ