اسلام آباد: مساجد کے باہر گداگری اور اشیاء فروخت کرنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق بھیجے گئے مراسلے کا باقاعدہ جواب جاری کر دیا ہے۔
پولیس کے جوابی مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عبادت کے اوقات میں ہر مسجد میں کم از کم ایک مسلح سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، اور گارڈ کو مسجد کی حدود میں اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔
مراسلے کے مطابق مساجد کے داخلی و خارجی راستوں اور اطراف میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے اور اخراج کے لیے ایک ہی راستہ مختص کیا جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی دروازے کے باہر ریڑھی بانوں، گداگروں اور ٹوپیوں سمیت دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی مشکوک شخص، سرگرمی یا سامان کی فوری اطلاع پولیس کو دینا لازم ہوگا۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ ان تمام احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔