اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ میں سینئر اداکارہ کو روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کلاسک ڈرامہ سونا چاندی میں چاندی کے کردار سے شہرت پانے والی سینئر اداکارہ کو وائرل ویڈیو میں انتہائی پریشانی میں اپیل کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ جس نے 35 سال فن کی خدمت کی، میرے شوہر مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے 40 سال اس انڈسٹری میں کام کیا، ہمارے گھر میں میت بھی پڑی ہوتی تھی تو ہم شو میں جاتے تھے لیکن اس وقت میں بہت پریشانی میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت مجھ سے چھین لی گئی ہے، میرے 2 بچے اور پوتے، پوتیاں ہیں، ہماری اتنی آمدن نہیں ہے کہ ہم کرائے کے مکان میں رہہ سکیں، میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری بات سنیں اور مجھے ملاقات کا موقع دیں۔
عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، تو پلیز میں اس پاکستان کی فنکار ہوں اور میں نے بہت محنت کی ہے، اللہ کا واسطہ میرا ساتھ دیں اور میری مدد کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت آن لائن جوا تشہیر کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحت جرم سے انکار جاپان کے سفارت خانے نے ٹائم-لوپ کامیڈی “مانڈیز: سی یو ‘ذس’ ویک!” کی فلم اسکریننگ کی میزبانی کی ’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل معروف ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا دھرندھر میں پاکستانی مناظر کہاں فلمبند ہوئے؟ ناظرین کو چونکا دینے والا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے مدد کی اپیل عابدہ بیگ
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔