پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، متعدد افسران کو ریلیو کرنے کے احکامات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور:
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جبکہ متعدد افسران کو ریلیو کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالباسط صدیقی کو اے سی ماڈل ٹاؤن لاہور کے عہدے سے ریلیو کر کے حکومت سندھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عبدالسمیع شیخ کو جہلم سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح حافظ محمد آفتاب اشرف (ڈی جی پی ای آر اے کے ڈسپوزل پر) کو جہلم تعینات کیا گیا ہے۔ فاطمہ ارشد کو اے سی لاہور کینٹ سے تبدیل کر کے سروسز ونگ S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سنبل کو اے سی راوی لاہور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ مقرر کیا گیا ہے۔
حمیرا شاہ کو شجاع آباد سے تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر راوی لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ثناء کو کوٹلی ستیاں سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد مقرر کیا گیا ہے۔
محمد تیمور عادل (سیکشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن) کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں ندیم بلوچ کو صادق آباد سے ریلیو کر کے حکومتِ سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عمران رسول کو ظفر وال سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات کیا گیا ہے۔
سید قیصر عباس کو لاہور صدر سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال مقرر کیا گیا ہے اور عابد ممتاز خان کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور صدر تعینات کیا گیا ہے۔
حکومت نے یسریٰ سہیل بٹ کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور، جبکہ ماہم مشتاق (اے سی ساہیوال، سرگودھا) کو عہدے سے ہٹا کر ایڈمنسٹریشن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی جگہ شمس الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال (سرگودھا) تعینات کیا گیا ہے۔
جواد حسین ملک کو پنڈی بھٹیاں سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں تعینات کیا گیا ہے۔
عائشہ ظفر کو کہوٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور شیریں گل کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح احمد شیر کو سرگودھا اور بعد ازاں کھاریاں تعینات کیا گیا، جبکہ مرزا راحیل بیگ کو سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔
میر رومان خلیل کو کوٹ ادو سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فاروق محمود جنجوعہ کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے۔
رب نواز کو نارووال سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ اور وسیم عباس کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال مقرر کیا گیا ہے۔
انعم علی خان کو رینالہ خورد سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صائمہ نذیر کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد تعینات کیا گیا ہے۔
عائشہ بدر کو حضرو سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ عمران رفیق (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاولپور ڈسپوزل) کو اسسٹنٹ کمشنر حضرو مقرر کیا گیا ہے۔
صفا عابد کو دینہ سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ محمد تیمور خان کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح عتیقہ عنایت کو شاہکوٹ سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اقراء ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ارم شہزادی کو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اور فاروق اللہ خان کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔
محبوب اقبال کو کرور لال عیساں سے تبدیل کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ، جبکہ اصغر علی کو اسسٹنٹ کمشنر کرور لال عیساں مقرر کیا گیا ہے۔
شاہد اقبال کو خیرپور سے تبادلہ کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ محمد انیس خان بھٹی کو اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں محمد زاہد اقبال کو ملتان صدر سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، جبکہ وقاص ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر تعینات کیا گیا ہے، اور فیض فرید کو ڈیرہ غازی خان سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ مقرر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کر کے ایڈمن ونگ رپورٹ کرنے ونگ رپورٹ کرنے کا حکم دیا تعینات کیا گیا ہے کو اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے ریلیو کر اقبال کو خان کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔