آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ: بھارت نے نیمیبیا کو باآسانی شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 18 ویں گروپ میچ میں بھارت نے نیمیبیا کو 93 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔
بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیمیبیا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، نیمیبیا کی جانب سے لورین اسٹین کیمپ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جین فرائیلنک 22 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔کپتان ایرسمس کو 18 رنز پر اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا، جین نکول نے 13 رنز بنائے جبکہ جے جے اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے2 جبکہ ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونیوالی میچ میں نیمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔
بھارتی کی جانب سے ایشان کشن 61 جبکہ پانڈیا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، تلک ورما 25 اور کپتان سوریا کمار یادیو 12 رنز بناسکے۔
نمیبیا کی جانب سے جیراڈ ایرسمس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بین شیکونگو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔