کراچی میں تحریک بیداری اُمت کا ایران کیساتھ اظہارِ یکجہتی، امریکا و اسرائیل کیخلاف ریلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد نقوی نے کہا کہ استکبار کے سامنے جھکنا ذلت اور تباہی کا راستہ ہے، جبکہ مزاحمت ہی عزت، بقا اور پیشرفت کا واحد، باوقار اور دیرپا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ریلی نکالی گئی، امام بارگاہ شاہ خراسان سے سی بریز پلازہ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت علامہ زین رضا نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور رہبرِ مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، انقلابِ اسلامی اور برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف اظہارِ بیزاری کیا۔ ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ھیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی و مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ریلی سے ٹیلیفیونک خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ گزشتہ 36 سالوں سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں انقلابِ اسلامی اُس استکباری نظام سے مسلسل نبردآزما ہے، جو دنیا کی اقوام کو غلام بنانے، ان کے وسائل لوٹنے اور ان کی آزادی سلب کرنے پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی دشمنی کسی ایک ملک، میزائل پروگرام یا جوہری مسئلے تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل دشمنی اسلامِ ناب محمدیﷺ، اسلامی خودمختاری اور مزاحمتی فکر سے ہے، امریکا مذاکرات، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نعروں کو محض فریب کے طور پر استعمال کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ دباؤ، پابندیوں، فوجی مداخلت اور داخلی انتشار کے ذریعے آزاد اقوام کو زیرِ نگیں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نہ صرف صہیونی ریاست کا اصل سرپرست ہے، بلکہ فلسطین اور غزہ میں ہونے والے مظالم کا براہِ راست شریکِ جرم بھی ہے، جبکہ امتِ مسلمہ کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت، تکفیریت اور پراکسی جنگوں کو دانستہ طور پر ہوا دیتا ہے۔
علامہ جواد نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ استکبار کے سامنے جھکنا ذلت اور تباہی کا راستہ ہے، جبکہ مزاحمت ہی عزت، بقا اور پیشرفت کا واحد، باوقار اور دیرپا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر ثابت شدہ ہے کہ امریکا ایک ناقابلِ اعتماد اور رو بہ زوال طاقت ہے، جس کا ہر وعدہ ایک نئی سازش کی بنیاد بنتا ہے اور جو ہر اُس قوم کو نقصان پہنچاتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتی ہے۔ دیگر مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت، تکفیریت اور بیرونی ایجنڈوں سے ہوشیار رہیں، اپنی پالیسیاں اسلامی خودمختاری، عوامی مفاد اور مزاحمتی شعور کی بنیاد پر استوار کریں، اور باہمی اتحاد کو مضبوط بنائیں، کیونکہ تاریخ کا فیصلہ یہی ہے کہ عزت، بقا اور پیشرفت کا راستہ استکبار کی پیروی میں نہیں بلکہ اس کے مقابلے میں باوقار مزاحمت اور خود انحصاری میں پوشیدہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم