پیپلز پارٹی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام ے مفادات کی نہیں اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے کراچی سمیت پورے سندھ کے کرپشن اور لوٹ مار ہورہی ہے جہاں عوام کو بنیادی سہولتیں حاصل نہ ہو وہاں پر ای چلان کے نام ٹیکس وصول کرنا ظلم کے مترداف ہے چودہ فروری کو عوام کا دھرنا ظلم کے نظام کے خلاف دھرنا ہو گا الخدمت فاونڈیشن انسانیت کی خدمت کا ددسرا نام ہے یہ باتیں انھوں نے الخدمت فاونڈیشن کے جلدی مراض کے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنان سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اس وقت نا اہلی حکمرانوں کی وجہ سے پورا سندھ مسائل کا شکار ہے عوام کو بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ہیں انھوں نے کہا ٹنڈوجام کی عوام کو دس سال میٹھے پانی کی سپلائی اسکیم کے نام پر دھوکا دے رکھا ہے اور عوام مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں الخدمت فاونڈیشن نے یہاں پر آراو فلٹر پلانٹ لگا کر عوام کو سب سے پہلے میٹھا پانی فراہم کرنا شروع کیا تاکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے انھوں نے الخدمت کا دوسرا نام انسانیت کی خدمت ہے جس میں وہ ہر وقت مصروف رہتی ہے انھوں نے کہا پیپلزپارٹی نے عوام کی خدمت کے بجائے ان کی زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے ان کے پاس نہ معاشی پالیسی ہے نہ زرعی پالیسی ہے ان کے پاس صرف اپنے مفادات کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے تحت سندھ میں انھوں نے لوٹ مار مچائی ہوئی ہے پورے سندھ کے شہر مسائل کا شکار ہیں لیکن حکمرانوں کو یہ نظر نہیں آتے اسی لیے وہ ان عوام سے ایک نیا ٹیکس ای چلان وصول کرنے کی بات کر رہے کہ عوام کو نہ گھر میں کوئی سکون ملے نہ گھر سے باہر اگر روزگار کے لیے جائیں تو ان کی کمائی ای چلان کے نام پر لوٹ لی جائے انھوں نے عوام کو لوٹنے میں کچے اور پکے کے ڈاکو برابر ہے اور انھیں ہم پر اسٹبیلشمنٹ نے ہم پر مسلط کیا ہے جماعت اسلامی کاسندھ اسمبلی کے باہر چودہ فروری کو دھرنا عوام کے حقوق کا دھرنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مفادات کی انھوں نے عوام کو نے کہا
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔