Jasarat News:
2026-07-23@23:48:28 GMT

تحریک بیدار امت کے تحت پریس کلب کے سامنے ریلی کاانعقاد

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک بیدار امتِ مصطفی جامشورو/حیدرآباد کی جانب سے 11فروری یومِ انقلابِ ایران کے موقع پر ایران اور امامِ انقلابِ اسلامی کی حمایت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سید سردار علی شاہ، آیت اللہ سید حسنین کاظمی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران امتِ مسلمہ سمیت پوری دنیا کے سامنے ایک بڑی حقیقت کے طور پر ابھرا جس کی حالیہ عالمی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امام خمینی کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب نے یہود و نصاری کی بنیادیں ہلا دیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب امریکہ اور اسرائیل کی آنکھ میں کانٹا بن گیا، اسی لیے پہلے دن سے امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائیاں اور پابندیوں کا سلسلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے،تاہم ایران نے اپنی ایمانی طاقت سے خود کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کیا اور امریکہ و اسرائیل کے سامنے جھکنے کے بجائے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ امتِ مسلمہ کے لیے خطرناک ہے جسے اسلامی دنیا کبھی قبول نہیں کرے گی۔ مقررین نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے حالیہ دھمکیوں کی طرح ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سامنے کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران