ملتان، تحریک بیداری اُمت کے زیراہتمام انقلاب اسلامی کی یاد میں ریلی، اسلام آباد سانحے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ریلی سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صغیر عباس جوادی نے کہا کہ اگر سیکیورٹی اداروں کو یہ پتہ چل سکتا ہے کہ دہشت گرد کہاں سے آیا تھا تو یہ علم کیوں نہ ہوا کہ وہ دارلحکومت میں کیسے آیا، سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا شکار ہیں، دہشتگرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ادارے خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفی ملتان ڈویژن کے زیراہتمام انقلابِ اسلامی ایران کے حق میں پریس کلب ملتان سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت آغا صغیر عباس جوادی نے کی۔ ریلی میں خواتین، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صغیر عباس جوادی نے کہا کہ اگر سیکیورٹی اداروں کو یہ پتہ چل سکتا ہے کہ دہشت گرد کہاں سے آیا تھا تو یہ علم کیوں نہ ہوا کہ وہ دارلحکومت میں کیسے آیا، سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا شکار ہیں، دہشتگرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ادارے خاموش ہیں، ملک میں ایسے ادارے جو ان دہشتگردوں کی تربیت کرتے ہیں نہ اُن کے خلاف کاروائی ہوتی ہے اور اُن کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کاروائی ہوتی ہے، تم کہتے ہو ہم نے دہشت گرد کو مار دیا جبکہ تمہیں یاد ہونا چاہیے وہ مرنے کے لئے آتا ہے اصل کامیابی مارنا نہیں بلکہ اصل جڑ تک پہنچنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے آیا
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔