چین اور امریکہ کے درمیان تعاون زیر و سم گیم سے بہتر ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
چین اور امریکہ کے درمیان تعاون زیر و سم گیم سے بہتر ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2026 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر دونلڈ ٹرمپ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔ ہمیں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیےسا
ل 2026 کو ایک ایسا سال بنانا چاہیے جس میں چین اور امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہو ں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مکالمہ محاذ آرائی سے ، تعاون تنازعات سے اور باہمی مفادات زیر و سم گیم سے بہتر ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں فریق برابری، احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے ، وہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے اور اپنے اختلافات کو درست طریقے سے سنبھالنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ تعاون کی فہرست کو مسلسل بڑھایا جا سکے، مسائل کی فہرست کو کم کیا جا سکے، چین امریکہ تعلقات کو استحکام، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے، اور دنیا کو مزید مثبت پیغامات دیے جا سکیں۔فریقین نے اتفاق کیا کہ ان کی یہ ملاقات مثبت اور تعمیری رہی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چین اور اٹلی کے درمیان فلمی میوزک کنسرٹ کا روم میں انعقاد اگلی خبرامریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کیلیے مشرقِ وسطیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا بحری بیڑہ تعینات کرنےکا اعلان عمران خان کی آنکھ کا معاملہ، علیمہ خان پھٹ پڑیں، سخت ردعمل میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، ایران کا ایک بار پھر اس پر کسی قسم کے مذاکرات سے انکار عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف سری لنکا کے 78ویں یومِ آزادی پر اسلام آباد میں شاندار استقبالیہ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ مہمانِ خصوصیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے درمیان
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔