سندھ ترقی پسند پارٹی نے آج کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی نے آج حیدرآباد یوم مادر وطن جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سندھ ترقی پسند پارٹی جلسے میں شرکت کے لیے جلوس کی شکل میں حیدرآباد پہنچے گی۔حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس کے قریب سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کی جانب سے والا بڑا میدان (آج) تیار کیا گیا ہے، جبکہ 150 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا اسٹیج بھی بنایا گیا ہے۔ جلسے کی صدارت پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کریں گے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات، ادیبوں، شاعروں، فنکاروں، صحافیوں اور سماجی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران مدر لینڈ ڈے ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے جبکہ احمد مغل، دیبا سحر، رجب فقیر اور دیگر فنکار راگ رنگ میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جلسے میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے بڑی تعداد میں قافلے حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ پارٹی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنے بیان میں کہا کہ محبت کے عالمی دن پر ہم اپنی مادر وطن سندھ سے محبت، وفا اور جدوجہد کی تجدید کریں گے۔ سندھ کی وحدت، وسائل اور تشخص کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ نہ صرف سیاسی اجتماع ہوگا بلکہ قومی یکجہتی، خودمختاری اور حقوق کے تحفظ کا نیا عزم بھی ہوگا۔ سندھ کے باشعور عوام ثابت کریں گے کہ وہ اپنی سرزمین، زبان اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور آج کا دن ملک دشمن قوتوں کو واضح پیغام جائے گا کہ سندھ چوکنا، متحد ہے اور اپنے قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ترقی پسند پارٹی کریں گے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :