عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا دعویٰ بے بنیاد ہے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حقائق برعکس ہیں تو انہیں سیاست کے لیے استعمال کرنا بھی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی آنکھ کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، 16 جنوری کو معائنہ ہوا اور 19 جنوری کو ٹیم نے دوبارہ معائنہ کر کے ٹیسٹ کیے۔
یہ بھی پڑھیے شیخ وقاص اکرم کا عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ پر شدید ردعمل، جیل حکام پر سنگین الزامات
انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے ڈاکٹرز نے ان کے لیے ڈراپس دیے، جنہیں عمران خان نے تین چار دن استعمال کیا، اور 24 جنوری کو انہیں انجیکشن بھی لگایا گیا۔ یہ تمام ریکارڈ دستاویزات میں موجود ہیں۔
4 ماہ کی غفلت کا الزام مستردرانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ عمران خان نے جب بھی شکایت کی، فوری چیک اپ ہوا، اس لیے 4 ماہ کی غفلت کا دعویٰ درست نہیں۔ ان کے مطابق عمران خان کا چیک اپ 25 مرتبہ بیرونی ڈاکٹرز نے کیا، اور 9 دسمبر کو میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں عمران خان نے آنکھ کی شکایت نہیں کی تھی۔
اپوزیشن لیڈر کا موقفاس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہے اور فوری چیک اپ ضروری ہے تاکہ نقصان کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا ثنااللہ عمران خان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ ماہ کی غفلت کا رانا ثنا اللہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی