پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی سب سے بڑی اور سنسنی خیز رقابت ایک بار پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث یہ مقابلہ ہمیشہ خبروں کی زینت بنتا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کی اس میچ میں شرکت پر سوالیہ نشان موجود تھا، تاہم اب میچ کے انعقاد کی تصدیق کے بعد بارش کی صورت میں ایک نئی رکاوٹ سامنے آگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں صبح کے اوقات میں بارش کا امکان 70 فیصد تک ظاہر کیا گیا ہے۔ اگرچہ شام تک موسم صاف ہونے کی توقع ہے، تاہم گیلی آؤٹ فیلڈ اور نمی سے بھرپور پچ دونوں ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

اگر میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر بھارت اور پاکستان کا میچ مکمل طور پر بارش کی نذر ہوجاتا ہے اور ایک بھی اوور نہ ہو پاتا، تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

مشترکہ پوائنٹس: مکمل واش آؤٹ کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
•ریزرو ڈے نہیں ہوگا: گروپ مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔
• نتیجے کے لیے کم از کم اوورز: میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم از کم 5، 5 اوور کھیلنا ضروری ہوں گے۔
• نیٹ رن ریٹ (NRR): اگر میچ نہ ہو سکا تو نیٹ رن ریٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

نیٹ رن ریٹ ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم عنصر سمجھا جاتا ہے، اس لیے دونوں ٹیمیں اس پہلو پر خاص نظر رکھی ہوئی ہیں۔

ممکنہ اثرات

واش آؤٹ کی صورت میں دونوں ٹیموں کے 3 میچز کے بعد 5، 5 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو اور ان کی ٹیم اس صورتحال سے زیادہ متاثر نہیں ہوگی، کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ (+3.

050) خاصا مضبوط ہے۔ بھارت اس سے قبل امریکا کو 29 رنز اور نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے چکا ہے، جس سے اس کی پوزیشن مستحکم ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور ان کی ٹیم کے لیے یہ صورتحال تشویش کا باعث ہوسکتی ہے، کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ (+0.800) نسبتاً کم ہے۔ پاکستان کے لیے یہ دو پوائنٹس نہایت اہم ہیں تاکہ سیمی فائنل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ریزرو ڈے صرف ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کے لیے مختص ہوتے ہیں، گروپ میچز کے لیے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

PAK INDIA MATCH rain بارش پاک بھارت میچ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا