لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے اس مذموم، مکروہ اور انتہائی گھناؤنے واقعے پر شدید دکھ میں مبتلا ہے، ہمارے بزرگ، بھائی، بیٹے اور بچے اس دہشتگردی کا نشانہ بنے، ہم سب سوگوار ہیں اور میں پوری قوم کی جانب سے تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں، یقیناً یہ ہم سب کے لیے، بالخصوص اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجۃ الکبریٰ امام بارگاہ کا دورہ کیا اور حالیہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرکے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے اس مذموم، مکروہ اور انتہائی گھناؤنے واقعے پر شدید دکھ میں مبتلا ہے، ہمارے بزرگ، بھائی، بیٹے اور بچے اس دہشتگردی کا نشانہ بنے، ہم سب سوگوار ہیں اور میں پوری قوم کی جانب سے تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں، یقیناً یہ ہم سب کے لیے، بالخصوص اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے شہید عون عباس کی بے مثال شجاعت کے اعتراف میں ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ہر شہید کے اہلِ خانہ کے لیے پچاس لاکھ روپے، شدید زخمی ہونے والوں کے لیے تیس لاکھ روپے جبکہ دیگر زخمیوں کے لیے دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت سے کارروائی جاری رکھیں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خانہ کے لیے پوری قوم کہا کہ

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری