‘بورڈ آف پیس‘ اجلاس میں غزہ کیلئے ٹرمپ کے نئے منصوبوں کی تفصیلات سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے بورڈ آف پیس کے پہلے باضابطہ اجلاس میں غزہ کے لیے اربوں ڈالر کے تعمیرِ نو منصوبے اور اقوام متحدہ کی منظوری سے ایک بین الاقوامی استحکامی فورس تعینات کرنے کا اعلان کریں گے۔
رائٹرز کے مطابق یہ اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا، جس میں کم از کم 20 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ بورڈ آف پیس کا قیام جنوری میں عمل میں آیا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی توثیق بھی حاصل ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے کثیر ارب ڈالر فنڈ کے قیام کا اعلان کیا جائے گا، جس میں شریک ممالک مالی تعاون فراہم کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک نے رضاکارانہ طور پر مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔
اس منصوبے کے تحت ایک انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) بھی غزہ میں تعینات کی جائے گی، جس کے لیے متعدد ممالک ہزاروں فوجی فراہم کرنے پر آمادہ ہیں۔ اس فورس کا مقصد جنگ کے بعد سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیںوزیراعظم کی صدرمملکت سے ملاقات، غزہ امن بورڈ سمیت اہم قومی و داخلی امور پر تبادلہ خیال
غزہ، امریکی تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف، 3 ہزار فلسطینیوں کا وجود ہی ختم، قطری میڈیا
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل بورڈ آف پیس میں شامل ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت حماس کو غیر مسلح کرنے پر زور دیا جائے گا۔ تاہم حماس نے اس شرط کو اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔
مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ جو ارکان ہتھیار ڈال کر پرامن بقائے باہمی پر آمادہ ہوں گے انہیں عام معافی دی جا سکتی ہے، جبکہ غزہ چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں غزہ کی سول انتظامیہ سنبھالنے کے لیے قائم قومی کمیٹی کی پیش رفت، انسانی امداد اور پولیس نظام سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں غزہ کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ